مشہور فوٹوگرافر دبو رتنانی نے اپنے انسٹاگرام پر ریکھا کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ ’’امراؤ جان‘‘ کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 26, 2025, 5:11 PM IST | Mumbai
مشہور فوٹوگرافر دبو رتنانی نے اپنے انسٹاگرام پر ریکھا کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ ’’امراؤ جان‘‘ کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔
ہندوستانی سنیما کی مشہور اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنی بہترین قرار دی جانے والی فلموں میں سے ایک ’’امراؤ جان‘‘ کی ریلیز کے تقریباً ۴۴؍ سال بعد ایک بار پھر اپنے ’’امراؤ جان‘‘ کے کردار میں نظر آئیں۔ فوٹوگرافر دبو رتنانی نے اپنے انسٹاگرام پر ریکھا کی تصاویر شیئر کیں اور فلمی شخصیات کے ساتھ صارفین اور مداحوں نے تصاویر کا کمنٹ باکس بھر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: نندہ نے اپنی اداکاری سے کئی فلموں کو سپر ہٹ بنایا تھا
۷۰؍ سالہ اداکارہ کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شاندار ریکھا جی۔ ہر فریم ان کی بے مثال چمک کا نشان ہے۔‘‘ تصاویر میں ریکھا کو کڑھائی والے گلابی انارکلی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ لباس منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔ ارمیلا ماتونڈکر اور سیلینا جیٹلی نے بھی اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
واضح رہےکہ مظفر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’امراؤ جان‘‘ ۱۹۸۱ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس اک شمار ہندی سنیما کی سب سے مشہور اور کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔ یہ اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں بھی شمار ہوتی ہے۔ ریکھا کی آخری فلم ’’یملا پگلا دیوانہ: پھر سے‘‘ (۲۰۱۸ء) تھی جس میں وہ مہمان اداکارہ کے طور پر نظر آئی تھیں۔