• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی سالگرہ کے جشن کیلئے ۲۵۰؍ دعوت نامے بھیجے گئے ہیں: رپورٹس

Updated: October 29, 2024, 10:50 PM IST | Mumbai

متعدد رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی ۵۹؍ویں سالگرہ کیلئے ان کی اہلیہ گوری خان نے ۲۵۰؍ دعوت نامے بھیجے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایس آر کے ، کی سالگرہ پر ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

SRK will turn 59 on November 2. Photo: INN
۲؍ نومبر کو ایس آر کے ۵۹؍ سال کے ہوجائیں گے۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے بادشاہ اور کنگ خان شاہ رخ ۲؍ نومبر ۲۰۲۴ءکو اپنی ۵۹؍ ویں سالگرہ منائیں گے۔ خیال رہے کہ ہر سال باندرہ، ممبئی میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت کےباہر ان کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امسال ایس آر کے کی سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا جانے والا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ارشد وارثی نے جولی ایل ایل بی کے سیکوئل کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتائی

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شاہ رخ خان اپنی ۵۹؍ ویں سالگرہ اپنی اہل خانہ اور فلم انڈسٹری کے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ منائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ان کی سالگرہ کی تقریب کیلئے ۲۵۰؍ افراد کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔متعدد رپورٹس کے مطابق ایس آر کے کی سالگرہ پر سیف علی خان، رنویر سنگھ، کرشما کپور، اٹلی کمار، زویا اختر، فرح خان، شنایا کپور، مہدیپ کپور، نیلم کوٹھاری، کرن جوہر، اننیا پانڈے، شاہین بھٹ ، عالیہ بھٹ اور ان کےدیگر قریبی دوست شرکت کر سکتے ہیں۔ 
یہ ریومرز بھی پھیلائے جارہےہیں کہ شاہ رخ خان اس پرمسرت موقع پر اپنے مداحوں کیلئے بطور تحفہ اپنی نئی فلم’’کنگ‘‘کا اعلان بھی رک سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ فی الحال ایس آر کے، اپنے بچوں آرین خان اور سہانا خان کے ساتھ دبئی، متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ متعدد رپورٹس کے مطابق وہ جلد ہی اپنے اہل خانہ کے ساتھ دیوالی منانے کیلئے ممبئی لوٹ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK