رچاچڈھا نے اپنی اگلی فلم’’آخری سوموار‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کی اسکرپٹ بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے جبکہ اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ فلم کی ہدایتکاری کون کرے گا؟‘‘یہ فلم رچا چڈھا اور علی فضل کے پروڈکشن ہاؤس سے ریلیز کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: February 14, 2025, 6:10 PM IST | Mumabi
رچاچڈھا نے اپنی اگلی فلم’’آخری سوموار‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کی اسکرپٹ بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے جبکہ اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ فلم کی ہدایتکاری کون کرے گا؟‘‘یہ فلم رچا چڈھا اور علی فضل کے پروڈکشن ہاؤس سے ریلیز کی جائے گی۔
اداکارہ رچا چڈھا نے اپنی اگلی رامینٹک ڈراما فلم ’’آخری سوموار‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کی اسکرپٹ انہوں نے خود ہی لکھی ہے اور وہ اس فلم میں خود کو کاسٹ کریں گی۔ عارضی طور پر اس فلم کا عنوان ’’آخری سوموار ‘‘ہوگا۔ یہ فلم کامیاب ریالٹی ٹی وی پروڈیوسر سے متعلقہ ہے جو کام پر کسی کے ’‘’چائلڈ لیس کیٹ لیڈی‘‘ کہنے کے بعد شادی کیلئے بے تحاشا پریشان ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان اور فرح خان ’’میں ہوں نا‘‘ کاسیکوئل بنائیں گے
رچا چڈھا نے ’’آخری سوموار‘‘ کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’چونکہ میں ایک پنجابی خاندان میں پلی بڑھی ہوں اسی لئے اپنے بڑے کزن بھائی بہنوں کی ’’ارینجڈ میرج ‘‘ (ترتیب دی گئی شادی) کو دیکھنے کے بعد میرے ذہن میں یہ کہانی بنی اور مجھے لگتا ہے کہ کئی خاندان اس کہانی سے منسلک ہوسکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’جب ہم نے کالج سے گریجویشن کیا تو ہمارے خواب اور مقاصد تھے۔ جاب مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد کہیں نہ کہیں وہ خواب پیچھے رہ جاتے ہیں اور جب آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے تو آپ ۳۰؍ سال کے ہوچکے ہوتےہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اپنے کریئر اور خاندان کو ساتھ میں لے کر چلنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن سماج ایسا سوچتا ہے کہ اب بہت دیرہوچکی ہے اور آپ تنگ آچکے ہوتے ہیں کیونکہ آپ اپنے خوابوں کو پورا نہیں کر پاتے۔ یہ زندگی کا ایک حصہ ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب زندگی میں مزہ نہیں رہا۔ بطور اداکارمیرا ماننا ہے کہ میرا کامیک ٹائم زیادہ مفید ثابت ہورہا ہے۔ بطور پروڈیوسر میرے لئے یہ سود مند کام ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: جی بی ایس مریضوں کی تعداد ۲۰۰؍ کے پار
’’آخری سوموار‘‘محبت، سماجی توقعات اور کسی شخص کے ’’ڈریم ویڈنگ‘‘ کیلئے کی جانے والی جدوجہد پر مبنی فلم ہوگی۔ تاہم، رچاچڈھا نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں کہ اس فلم کی ہدایتکاری کون کرے گا۔ یاد رہے کہ رچا چڈھا اور علی فضل نے ’’پشنگ بٹنس اسٹوڈیو‘‘ قائم کیا ہے اور ’’گرلز ول بی گرلز‘‘ فلم کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے کریئرکی شروعات کی ہے۔اس فلم کی اسکرپٹ سوچی تلاتی نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری بھی انہوں ہی نے کی ہے۔ یہ فلم ایک پیچیدہ کہانی پر مبنی ہے جوشمالی ہندوستان کے ایک بورڈنگ اسکول میں موجود لڑکیوں کے اطراف گھومتی ہے۔ اس فلم میں پریتی پانی گراہی، کنی کسورتی اور کیشو بنوئے نے اداکاری کی ہے۔ ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو یہ فلم پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی تھی۔رچا چڈھا نے خبررساں ایجنسی اے این آئی سے اس فلم کی ریلیز کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بطور پروڈیوسر یہ ہماری پہلی فلم تھی اور اس نے ایک اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔سوڈانس فلم فیسٹیول میںاس فلم کو ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔ تاہم، ٹی آئی ایف ایف میں اس فلم کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ ممبئی فلم فیسٹیول (ایم اے ایم آئی) میں بھی ہمیں ۴؍ اعزازات تفویض کئے گئے تھے۔ اب ہم اس ہندوستانی فلم کو ہندوستانی ناظرین کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔‘‘