ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اور فرح خان نے ’’میں ہوں نا‘‘کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور فرح خان اپنی ٹیم کے ساتھ فلم کے اسکرین پلے پر کام کر رہی ہیںـ۔‘‘
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 6:31 PM IST | Mumabi
ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اور فرح خان نے ’’میں ہوں نا‘‘کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور فرح خان اپنی ٹیم کے ساتھ فلم کے اسکرین پلے پر کام کر رہی ہیںـ۔‘‘
۲۰۰۴ء کی فلم ’’میں ہوں نا‘‘، جس کی ہدایتکاری کے فرائض فرح خان نے انجام دیئے تھے اور انہوں ہی نےفلم کی اسکرپٹ بھی لکھی تھی، نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔تین سال بعد فرح خان اور شاہ رخ خان نے فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کیلئے اشتراک کیا تھا۔ ’’اوم شانتی اوم‘‘باکس آفس پر بلاک بسٹرثابت ہوئی تھی ۔ ۷؍ سال بعد فرح خان اور شاہ رخ خان نے ساتھ میں فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘کی تھی جو باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔ تاہم، حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلمساز اور سپراسٹار فرح خان اور شاہ رخ خان اتنی دہائیوں کے بعد ’’میں ہوں نا‘‘کا سیکوئل بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ خبر شیئرکرتے ہوئے ایک ذ رائع نے پنک ویلا کو بتایاکہ ’’میں ہوں نا‘‘، ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کی گئی شاہ رخ خان اور گوری خان کی پہلی فلم تھی اوریہ فلم ان کے دل سے بہت قریب ہے۔ فرح خان نے’’میں ہوں نا‘‘ کا سیکوئل بنانے کاسوچا ہے اور شاہ رخ خان نے بھی یہ آئیڈیا پسند کیا ہے۔فی الحال فرح خان مصنفین کی اپنی ٹیم کے ساتھ فلم کے اسکرین پلے پر کام کر رہی ہیں۔‘‘ ذرائع میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’شاہ رخ خان ’’میں ہوں نا‘‘ کے سیکوئل کے آئیڈیا کے متعلق پرتجسس ہیں۔ جب انہیں فلم کی اسکرپٹ پسندآئے گی تو وہ بھی فلم کا حصہ بن جائیں گے۔ شاہ رخ خان نے صرف ایسے ہی ’’میں ہوں نا‘‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے بلکہ وہ جانتے ہیں کہ ’’میں ہوں نا‘‘ مداحوں کے دل کے کتنے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’لویاپا‘‘ کے پریمیر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے شرکت کی
انہوں نے فرح خان اور ان کے مصنفین کی ٹیم سے اس تعلق سے بات چیت بھی کہ وہ فلم کے اسکرین پلے پر کام کریں اور ایسا اسکرین پلے تیار کریں جو ’’میں ہوں نا‘‘ کی پہلی فلم سے بھی دھماکے دار ہو۔ شاہ رخ خان فلم کا پہلا مسودہ ۲۰۲۵ء کے نصف میں دیکھ سکتے ہیں اور اس کے بعد آگے کا سوچیں گے۔ فی الحال فلم کی اسکرپٹ تیار کی جارہی ہے۔‘‘
The news about #MainHoonNa2 reminds of SRK`s another superhit movie that could have easily been another franchise- a trend that studios are dying to create these days.
— Caotic Djay (@thecaoticdjay) February 5, 2025
Can we wish for a Baadshah revival also? pic.twitter.com/c4xx3dH23Z
اس رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک مداح نے لکھا ہے کہ ’’میں ہوں نا‘‘ کے سیکوئل بننے کی خبر یہ اشارہ دیتی ہے کہ یہ شاہ رخ خان کی اگلی سپرہٹ فلم ہوسکتی ہے اور جیسا کہ آج کل فرنچائز کا ٹرینڈ جاری ہے اسی لئے یہ اگلا ’’فرینچائز‘‘ بن سکتی ہے۔ کیا ہم یہ امید بھی رکھیں گے ’’بادشاہ‘‘کا سیکوئل بنایا جائے گا؟‘‘جہاں فرح خان نے ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ (۲۰۱۴ء)کے بعد سے کوئی فلم ڈائریکٹ نہیں کی ہے وہیں شاہ رخ خان سدھارتھ آنند کے ساتھ اپنی فلم ’’کنگ‘‘ کے پری پروڈکشن کے کام میں مصروف ہیں جو مارچ ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوسکتی ہے۔ بعد ازیں شاہ رخ خان ’’پٹھان ۲‘‘ پر کام کریں گے جس کی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے۔‘‘