• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹر ہاؤس نے شادی کرلی

Updated: January 09, 2025, 5:03 PM IST | London

رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹرہاؤس نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ ۲۰۲۴ء میں ان کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Robert Pattinson and Sookie Waterhouse. Photo: INN
رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹرہاؤس۔ تصویر: آئی این این

نئے سال کے موقع پر رابرٹ پیٹنسن اور سوکر واٹرہاؤس نے خفیہ طریقے سے شادی کر لی ہے۔ رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹرہاؤس ، جنہوں نے مارچ ۲۰۲۴ء کو اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا تھا، نے کیریبئن میں شادی کی ہے۔ ان کی بیٹی نے دلہنوں والا لباس زیب تن کیا تھا۔شادی کی تقریب میں رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹر ہاؤس نے اپنے رشتہ داروں، مہمانوں اور دوستوں کو مدعو کیا تھا۔

انسٹاگرام پر خبر وائرل 
’’ڈیوزومی‘‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سوکی واٹرہاؤس اور رابرٹ پیٹنسن کی شادی میں کیربیئن ریزارٹ میں ویٹر کے طورپر خدمات انجام دے رہا تھا۔اس نے پوسٹ میں یہ کہا ہے کہ ’’رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹرہاؤس کی این وائےای ، کیربیئن ریزارٹ میں شادی ہوچکی ہے جہاں میں کام کرتا ہوں۔ وہ بہت اچھے اورکیوٹ ہیں۔ ان کی بیٹی بہت خوبصورت ہے اور اس نے چھوٹا دلہنوں جیسا لباس پہنا تھا۔‘‘رپورٹ میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ ’’دلہا اور دلہن نے اسٹاف اور ویٹرز کے ساتھ اچھا سلوک کیا تھا۔ اس درمیان رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹرہاؤس کی شادی کا باقاعدہ سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دنیش وجن کی فلم ’’شکتی شالنی‘‘ میں کیارا ڈوانی کلیدی کردار میں نظر آئیں گی

رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹر ہاؤس کی لواسٹوری
یاد رہے کہ رابرٹ پیٹنسن (۳۴؍)اور سوکی واٹرہاؤس (۳۱؍)کو جولائی ۲۰۱۸ء میں لندن، برطانیہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ۴؍ برس بعد وہ جیزہ، مصر میں ڈائر مین فال شو ۲۰۲۳ء میں نظر آئے تھے جہاں انہوں نے اپنے ریڈ کارپیٹ کی شروعات کی تھی۔ بعد ازیں یہ افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹرہاؤس نے منگنی کر لی ہے کیونکہ سوکی واٹرہاؤس نے اپنی تصاویر میں اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی تھی۔مارچ ۲۰۲۴ء میں ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK