رنبیرکپور کی فلم ’’راک اسٹار‘‘کوآج ۱۳؍ سال مکمل ہوچکے ہیں۔فلم کے مشہور نغمے ’’کن فیکون‘‘ کی شوٹنگ کیلئے رنبیر کپور ۲؍ دنوں تک نئی دہلی کی نظام الدین اولیاء درگاہ پر رہے تھے۔
EPAPER
Updated: November 11, 2024, 9:36 PM IST | Mumbai
رنبیرکپور کی فلم ’’راک اسٹار‘‘کوآج ۱۳؍ سال مکمل ہوچکے ہیں۔فلم کے مشہور نغمے ’’کن فیکون‘‘ کی شوٹنگ کیلئے رنبیر کپور ۲؍ دنوں تک نئی دہلی کی نظام الدین اولیاء درگاہ پر رہے تھے۔
رنبیر کپور کی فلم ’’راک اسٹار‘‘کو ۱۳؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس فلم اوراس کی موسیقی نے ہندوستانی سنیما کو تبدیل کیا تھا۔ اس فلم کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ رنبیر کپور نے جناردن جاکھر کے کردار میں اپنے آپ کو اچھے طریقے سے ڈھال لیا تھا۔ فلم کے قوالی والے سین کیلئے رنبیر کپور ۲؍دنوں تک دہلی کی حضرت نظام الدین اولیاء درگاہ میں رہے تھے۔ انہوں نے ۲۰۱۱ءمیں ہندوستان ٹائمز کو دیئے جانے والے اپنے انٹرویو میں انہوں نے اپنے تجربے کو ’’روحانی‘‘ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں ہندو خطرے میں ہیں نہ مسلم، سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے: وکرانت ماسی
خیال رہے کہ فلم کے نغمے ’’کن فیکون‘‘ کو اے آر رحمٰن نے پروڈیوس کیا تھا جبکہ فلم کی نغمہ نگاری ارشاد کامل نے کی تھی۔ تاہم، فلم کے ’’روحانی سر‘‘کے تعلق سے تشویش تھی۔ فلم کے ہدایتکارامتیاز علی نے رنویر الہ آبادیا کو پوڈکاسٹ میں یہ بتایا تھا۔ بعد ازیں امتیاز علی، اے آر رحمٰن اور ارشاد کامل نے اس نغمے کے تعلق سے گفتگو کے بعد اسے فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
’’کن فیکون‘‘ موہت چوہان، جاوید علی اور آے آر رحمٰن نے گایا ہے۔ دریں اثنا، کپور کی عقیدت درگاہ میں ان کے قیام تک محدود نہیں تھی ۔ رنبیر کپور بھی متعدددنوں جاٹ خاندان میں رہ چکے ہیں اسی لئے وہ اپنے کردار کی تفصیلات کو بہترین طریقے سے سمجھ سکتے تھے۔ وہ سمجھ سکتے تھے کہ ان کے کردار کی تفصیلات کیا ہیں۔ پنک ویلا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس عقیدت کی وجہ سے رنبیر کپور فلم میں ’’جناردن جاکھر ‘‘ کے کردار کو درپیش مواقع اور چیلنجز کو سمجھ سکے تھے۔ رنبیر کپور نے فلم میں حقیقی نظر آنے کیلئے گٹار پر قدرت حاصل کی تھی۔ یادرہے کہ یہ فلم ۱۱؍ نومبر ۲۰۱۱ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اسے مئی ۲۰۲۴ءمیںری ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے ۶۵ء۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔