• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’دل والے‘‘ کو ۹؍ سال مکمل، کاجول نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں

Updated: December 18, 2024, 8:57 PM IST | Mumbai

روہت شیٹی کی فلم ’’دل والے‘‘ کو ۹؍سال مکمل ہونےکے موقع پر کاجول نے فلم کے سیٹ سے پردہ کے پیچھے کی تصاویر (بی ٹی ایس) شیئر کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں کاجول، ایس آر کے، ورون دھون اور کریتی سینن نے اداکاری کی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

روہت شیٹی کی فلم ’’دل والے‘‘ کو ۹؍ سال مکمل ہونے کے موقع پر کاجول نے فلم کے سیٹ سے پردہ کے پیچھے کی تصاویر (بی ہائنڈ دی سین ، بی ٹی ایس) شیئر کی ہیں۔ یہ فلم، جس میں ورون دھون اور کریتی سینن نے بھی اداکاری کی تھی، کاجول کے ساتھ ایس آر کے کا ری یونین تھا۔ شاہ رخ خان نے اس فلم کےذریعے کئی برسوں بعد کاجول کے ساتھ کام کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایٹلی نے سلمان خان کے ساتھ ’’اے ۶‘‘ (A6) کی تصدیق کی

کاجول نے اپنی پوسٹ میں دل والے فلم کی پردے کے پیچھے کی تصاویر(بی ٹی ایس) شیئر کی ہیںجس میں سب سے پہلے ایس آر کے اور کاجول کی تصویر ہے ۔ تصویر میں ایس آر کے نے شرٹ،پینٹ اور ٹوپی پہنی ہے۔ کاجول نے سفید لباس زیب تن کیا ہے۔دوسری تصویر میں کاجول نے نارنجی ساڑی پہنی ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے فلم کے عملے کی بھی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ کاجول نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر تنوج دبیر، سنگیتا ہیگڈے اور عملے کے دیگر افراد جیسے برینڈا سیکوئیراوغیرہ کو ٹیگ کیا ہے۔ کاجول نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ایک بہترین لمحے کی تصاویر۔ آپ ہمیں فلم کے سیٹ پر مستی کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK