Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بیگنس‘‘ ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Updated: March 04, 2025, 4:52 PM IST | Mumabi

سیف علی خان اور جے دیپ اہلوات کی اداکاری سے مزین فلم ’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بیگنس‘‘ ۲۷؍مارچ ۲۰۲۵ء کونیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔اس فلم کو سدھارتھ آنند نے پروڈیوس کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان نے ایک مرتبہ پھر تھریلر فلم کیلئے سدھارتھ آنند سے رجوع کیا ہے۔ سیف علی خان اور جے دیپ اہلوات کی اداکاری سے مزین فلم ’’جیول تھیف : دی ہیسٹ بیگنس‘‘ نامی فلم کا شائقین کی جانب سے بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ نیٹ فلکس پر یہ فلم ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: منموہن دیسائی کا نام سپرہٹ فلموں کی ضمانت تھا

فلم کی ریلیز کے اعلان کے بعد مداح اس فلم کو دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔ قبل ازیں’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بیگنس‘‘ نے نیٹ فلکس کی تقریب میں اپنا سرکاری ٹیزر جاری کیا تھا۔ ایک منٹ ۷؍سیکنڈ پر مبنی اس ٹیزر نے مداحوں کو پرتجسس کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں سیف علی خان اور جے دیپ اہلوات کے ساتھ کنال پور اور نکیتا دتہ نے بھی اداکاری کی ہے۔ نیٹ فلکس نے فلم کے خلاصے میں میں لکھا ہے کہ ’’جیول تھیف کرائم فلم ہے جس میں دنیا کے ایک قیمتی ہیرے ’’دی افریقین ریڈ سن‘‘کو چوری کرنے کی کہانی بیان کی گئی ہے۔‘‘
’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بیگنس‘‘ کی ہدایتکاری کوکی گلاٹی اور روبی گریوال نے انجام دی ہے جبکہ سدھارتھ آنند نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے انہوں نے او ٹی ٹی پر اپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK