• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیف علی خان کی’ریس‘ فرنچائز میں واپسی، پروڈیوسر رمیش تورانی کی تصدیق

Updated: October 06, 2024, 6:02 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر رمیش تورانی نے اداکار سیف علی خان کی’ریس‘ فرنچائز میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ سیف علی خان فلم ’ریس۴؍‘′ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی پروڈکشن کا آغاز اگلے سال۲۰۲۵ء میں ہوگا۔

Saif Ali Khan in a scene from the movie `Race`. Photo: INN
سیف علی خان فلم’ ریس‘ کے ایک منظر میں۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر رمیش تورانی نے اداکار سیف علی خان کی’ریس‘ فرنچائز میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیش تورانی نے خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان فرنچائز’ریس‘ میں واپس آرہے ہیں اور ہم اُن کی واپسی پر بہت خوش ہیں۔ رمیش تورانی نے کہا کہ سیف علی خان فلم ’ریس۴؍‘′ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی پروڈکشن کا آغاز اگلے سال۲۰۲۵ء میں ہوگا۔ پروڈیوسر نے کہا کہ سیف علی خان نے ریس کے پہلے اور دوسرے سیکوئل میں زبردست کام کیا تھا، اس بار وہ نئی کہانی اور کاسٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فی الحال! ہم نے’ریس۴؍‘′ کیلئے ہدایتکار کا انتخاب نہیں کیا ہے لیکن اگلے سال فلم کی کاسٹ اور ہدایتکار کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اداکاری کے علاوہ مجھے اور کچھ نہیں آتا، اسلئے کچھ اور نہیں سوچتی‘‘

واضح رہے کہ۲۰۰۸ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’ریس‘ میں سیف علی خان اور اکشے کھنہ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے جبکہ ’ریس۲؍‘′ میں سیف علی خان کے ہمراہ جان ابراہم جلوہ گر ہوئے تھے۔ فلم کے تیسرے سیکوئل ریس ۳؍ میں سلمان خان کو بطورِ مرکزی کردار کاسٹ کیا گیا تھا۔ ’ریس۳؍‘′ نے پچھلی دونوں فلموں کے مقابلے میں زیادہ کمائی کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK