Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہنسل مہتا کی اگلی فلم میں سیف علی خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

Updated: March 26, 2025, 8:05 PM IST | Mumabi

ہنسل مہتا کی اگلی فلم میں سیف علی خان مرکزی کردار اداکریں گے۔ یاد رہے کہ سیف علی خان نیٹ فلکس کی فلم’’جیول تھیف‘‘ میں بھی نظر آئیں گے جو ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔

Saif Ali Khan. Photo: INN
سیف علی خان ۔ تصویر: آئی این این

سیف علی خان کا شمارہندی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنی منفرد اداکاری سے مداحوں کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ حال ہی میں سیف علی خان نے ہنسل مہتا کے ساتھ فلم بنانے کی تصدیق کی ہے۔ فلم پروجیکٹ کی تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں لیکن ہنسل مہتانے کہا ہے کہ ’’یہ فلم ایک کتاب پر مبنی ہوگی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ کرینہ کپور خان کو اس فلم میں کاسٹ کریں گے۔

ہنسل مہتا نے چندی گڑھ میں  سائن ویسچر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی تھی۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ’’سیف علی خان اور میں ایک فلم میں کام کریں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری میں کروں گا۔ یہ فلم ایک کتاب پر مبنی ہوگی۔‘‘ انہوںنے ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کے بعد دوبارہ کرینہ کپور خان کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہرکی۔ جب ان سے اس تعلق سے سوال کیا گیاتو انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے کرینہ کپور خان کو بھی اسکرپٹ بھیجی ہے۔ جب بھی میں اسکرپٹ کو دیکھتا ہوں میرے ذہن میں ایک بات آتی ہے کہ کیا ہم کرینہ کپور کے ساتھ کچھ کر سکتے ہیں؟وہ ایسی اداکارہ ہیں جن کے ساتھ آ پ کئی مرتبہ کام کرنا چاہیں گے۔ وہ ہمیشہ خوش رہتی ہیں۔ وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ہماری خوش قسمتی ہے۔ میں پرتیک ببر (گاندھی) اور راجکمارراؤ کے ساتھ بھی کام کررہا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: نندہ نے اپنی اداکاری سے کئی فلموں کو سپر ہٹ بنایا تھا

کام کے محاذ پر سیف علی خان نیٹ فلکس کی اگلی فلم ’’جیول تھیف‘‘ میں نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری کے فرائض کوکی گلاٹھی اور روبی گریوال نے انجام دیئے ہیں۔ا س فلم کو سدھارتھ آنند نے پروڈیوس کیا ہے اور اس میں سیف علی خان کے علاوہ نکیتا دتہ، کنال کپور، گگن ارورااور دیگر بھی نظر آئیںگے۔یاد رہے کہ یہ فلم ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیزہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK