Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پہلا کام ملنے سے پہلے مجھے ۴۰۰؍ سے زائد مرتبہ مسترد کیا گیا تھا: ویوین ڈی سینا

Updated: February 28, 2025, 7:16 PM IST | Mumabi

ووین ڈی سینا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’’مجھے پہلا کام ملنے سے پہلے ۳۵۰؍ سے ۴۰۰؍ مرتبہ مسترد کئے جانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔‘‘ یاد رہے کہ ووین ڈی سینا کو بگ باس ۱۸؍ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

Vivian De Sena. Photo: INN
ووین ڈی سینا۔ تصویر: آئی این این

ووین ڈی سینا بگ باس ۱۸؍ میں آنے کے بعد سرخیوں میں ہیں۔ وہ کئی برسوں سے ٹی وی پر اداکاری کررہے ہیں لیکن مداحوں نے بگ باس ۱۸؍ میں ان کا نیا رخ دیکھا۔ ووین ڈی سینا نے اپنے اداکاری کے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ ان میں ایٹی ٹیوڈ زیادہ ہے۔ پنک ویلا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلا رول ملنے سے پہلے کس طرح انہیں ۳۵۰؍ سے ۴۰۰؍ مرتبہ مسترد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ سب نے یہ تجربہ کیا ہوگا میں کوئی خاص نہیں ہوں۔ میری کہانی زیادہ جدوجہد والی نہیں ہے۔ اپنی زندگی میں ہر اداکار اس وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے مسترد کئے جانے کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’مسترد کیا جانے کسی بھی اداکاری کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ یہ اہم ہے کہ آپ کا اعتماد چکنا چور ہوجائے۔ زندگی میں نشیب و فراز آتے ہیں کیونکہ زندگی ہمیشہ ایک جیسی نہیں ہوسکتی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: فرحان اخترنے ’’ڈان ۳‘‘ کا اعلان کیا، ’’جی لے ذرا‘‘ بعد میں ریلیز ہوگی

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ لوگ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ ان میں ایٹی ٹیوڈ زیادہ ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’میں ایسا شخص ہوں جس نے اپنی دنیا کھوئی ہے۔ اسی لئے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ’’یار اس میں بڑا ایٹی ٹیوڈ ہے۔ پتہ نہیں کیا سمجھتا ہے اپنے آپ کو۔ ‘‘ لوگوں کی رائے آپ کے بارے میں کچھ اس طرح کی ہوتی ہے۔ میں اپنی کام کو اہمیت دیتا ہوں کیونکہ یہ میری ذمہ داری ہے۔ اسی لئے آپ کو زیادہ توجہ وہاں دینی چاہئے جہاں ضروری ہو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: انسانی حقوق کی تنظیم کا اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں پر گھناؤنے تشدد کا الزام

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نے زیادہ تر کردار ایسے ہی کئے ہیں اسی لئے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ حقیقت میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ حقیت میں بھی آر کے (ٹی وی سیریل میں ان کے کردار کا نام ’’مدھوبالا‘‘ تھا) کی طرح بات کرتا ہوگا۔ میں اس کردار سے بالکل مختلف ہوں جو میں نے ادا کئے ہیں۔ اس کردار میں غصہ ایک عام عنصر ہے۔میں نے جتنے کردار نبھائے ہیں اس میں یہ ایک عام عنصر ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK