Updated: March 18, 2025, 10:06 PM IST
| Mumabi
پربھاس اور پرتھوی راج کی اداکاری سے مزین فلم ’’سالار: پارٹ ون: سیز فائر‘‘۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی۔ فلم کی ری ریلیز کیلئے ایڈوانس بکنگ کی شروعات ۱۳؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ہوئی تھی۔ فلم نے اپنی ری ریلیز سے قبل ہی ایڈوانس بکنگ میں ایک کروڑ روپے کما لئے ہیں۔
اس فلم میں سالار نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ تصویر: آئی این این
پربھاس اور پرتھوی راج کی اداکاری سے مزین فلم ’’سالار: پارٹ ون۔ سیز فائر‘‘ ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’فلم نے اپنی ری ریلیز سے قبل ہی ایڈوانس بکنگ میں پہلے دن کیلئے ایک کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: یش کی ’’ٹاکسک‘‘ کو ’’جان وِک‘‘ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر نے زبردست ایکشن فلم قرار دیا
بک مائی شو پر ۵۵؍ ہزارٹکٹ فروخت
ساکنک نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’سالار‘‘ کی ری ریلیز کیلئے ایڈوانس بکنگ ۱۳؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو شروع ہوئی تھی اور اس فلم کو ایڈوانس بکنگ میں بہترین ردعمل موصول ہوا ہے۔ پانچ دنوں میں بک مائی شو پر فلم کے ۵۵؍ ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ فلم کی ری ریلیز کے پہلے دن کیلئے ایک کروڑ کے ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’فلم کی ری ریلیز کو ابھی تین دن باقی ہے لیکن یہ فلم باکس آفس پر ری ریلیزکے بعد شاندار آغاز کرنے والی فلم ثابت ہوسکتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: تقریبا ۴۲؍ ہزار پناہ گزین، ہوم آفس سے پناہ ملنے کی اجازت کے منتظر، ہزاروں اپیلیں زیرالتواء
’’سالار: پارٹ ون۔ سیز فائر‘‘
یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری پرشانت نیل نے کی ہے جو ’’کے جی ایف‘‘ کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ اپنی ریلیز کے بعد فلم نے باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا تھا۔ فلم نے اپنے بہترین پرفارمنس سے مداحوں کا دل جیت لیا تھا۔ ’’سالار: پارٹ ون۔ سیز فائر‘‘ او ٹی ٹی پر اپنی ریلیز کے بعد مسلسل ٹرینڈ کررہی تھی۔ اس فلم نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی سطح پر مداحوں کو اپنی جانب راغب کیا تھا۔
فلم میں جگپتھی بابو اور شروتھی حسن نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے۔ یاد رہے کہ ’’سالار‘‘نے اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پر ۷۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا تھا اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔