مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان نے حال ہی میں ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ۶؍ ماہ تک اپنے بیٹے سلمان خان سے بات چیت نہیں کی تھی اور وہ اپنے بچوں میں سلمان خان کو سب سے زیادہ ڈانٹتے تھے۔
EPAPER
Updated: April 05, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai
مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان نے حال ہی میں ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ۶؍ ماہ تک اپنے بیٹے سلمان خان سے بات چیت نہیں کی تھی اور وہ اپنے بچوں میں سلمان خان کو سب سے زیادہ ڈانٹتے تھے۔
سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کئے جانےوالے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ نہ صرف یہ کہ ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ان کے مداح ہیں۔حال ہی میں سلمان خان کے والد اور اسکرین رائٹر سلیم خان نے تصدیق کی کہ انہوں نے ’’سکندر‘‘ کے اداکار سے ۶؍ ماہ تک بات چیت نہیں کی تھی۔ سلیم خان نے یہ قبول کیا کہ وہ اپنے بچوں میں سلمان خان کو سب سے زیادہ ڈانٹتے تھے۔
حال ہی میں سلیم خان نے ’’میجک موومنٹس‘‘ کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو میں بتایا کہ ان کی زندگی میں ایسا بھی وقت آیا تھا جب انہوں نے سلمان خان سے ۶؍ ماہ تک بات چیت نہیں کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جب بھی سلمان خان کچھ غلط کرتے تھے تو انہیں یہ احساس نہیں ہوتا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط کیا ہے اور سلیم خان ان سے بات چیت بند کر دیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار سلمان خان ان سے کتراتے تھے اور کبھی کبھار بغیر بتائے گھر سے نکل جاتے تھے۔ بعد ازیں وہ گھر لوٹتے تھے، اپنی غلطی کو قبول کرتے تھے اور معافی بھی مانگتے تھے۔ انہوں نے پیرنٹنگ کے اپنے طریقۂ کار کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے قبول کیا کہ وہ اپنے تمام بچوں کو ڈانٹتے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: رتیک روشن نے ’کریش ۴‘ کی ہدایتکاری کے تعلق سے بات کی، کہا ’ خوفزدہ ہوں‘
کام کے محاذ پر حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ریلیز ہوئی ہے جس میں رشمیکا مندانا ان کے مدمقابل ہیں۔ ’’سکندر‘‘ کو مشترکہ طور پر سلمان خان فلمز اور ناڈیاوالا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں سلمان خان اور رشمیکا کے علاوہ شرمن جوشی، پرتیک ببر، انجنی دھون، کاجل اگروال اور دیگر نے بھی اداکاری کی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری اے آر مروگادوس نے انجام دی ہے۔