Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ نے عید پر ۳۹؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا

Updated: April 01, 2025, 2:00 PM IST | Mumbai

سلمان کان کی فلم ’’سکندر‘‘ نے عید پر ۳۹؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۳۰؍ مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ ’’سکندر‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن۳۰ء ۰۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سلمان خان نے اپنی فلم ’’سکندر‘‘ کے ساتھ شاندار انٹری کی ہے۔ ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ءکوعید کے موقع پر ریلیزہونےو الی ان کی فلم نے باکس آفس پربہترین کاروبار کرنا جاری رکھا ہے۔’’سکندر‘‘نے اب تک قومی باکس آفس پر۳۹ء ۳۷؍کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ہےاور مقامی  باکس آفس پر۳۶ء ۳۳؍ کروڑروپے کی کمائی کی ہے۔’’سکندر‘‘نے اپنی ریلیز کے پہلے دن۰۶ء۳۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’دوپہر کے وقت فلم کیلئے فیصد۲۶ء ۷۰؍ فیصد، شام کے شو کیلئے ۱۸ء۳۰؍ اور رات کے شو کیلئے ۱۲ء۳۰؍ فیصد ’’فوٹ فالس‘‘ درج کیا گیا ہے۔ پیر کو ’’سکندر‘‘ کیلئے سنیما گھروں میں۶۰ء۲۶؍ فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: سدھارتھ آنند نے ایک پراسرار پوسٹ شیئر کی، مداحوں میں ’’کنگ‘‘ کے تعلق سے چہ میگوئیاں جاری

’’سکندر‘‘ نے ’’پشپا ۲‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
۲۴؍دسمبر ۲۰۲۴ءکو ریلیز ہونے والی اللو ارجن کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔ سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘نے اللو ارجن کی ’’پشپا ۲‘‘ کے افتتاحی کلیکشن کو بھی پیچھےچھوڑ دیا ہے۔’’پشپا ۲‘‘کے ہندی ورژن نے ۶۷؍ کروڑ روپےکی کمائی کی تھی جبکہ ’’سکندر‘‘نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی ۰۶ء۳۰؍کروڑروپے کا کاروبار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK