Updated: March 03, 2025, 8:24 PM IST
| Mumabi
’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ اور ’’کریزی‘‘نے باکس آفس پر اپنی ریلیزکےبعد پہلے وکی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں انتہائی کم کاروبار کیا ہے۔ ان فلموں کے کم کاروبار کرنے کی وجہ ’’چھاوا‘‘ اور فلمسازوں کے فلم کو پروموٹ کرنے کی حکمت عملی کوقرار دیا جارہا ہے۔‘‘ ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے وکی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں صرف ۲؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
’’کریزی ‘‘ اور ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے وی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں باکس آفس پر سست رفتاری کا مظاہرہ کیا ہے۔سنیما سے رغبت رکھنے والے افراد ان دونوں فلموں کا انتظار کر رہے تھے لیکن باکس آفس کے نمبر کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں۔
’’کریزی‘‘
گریش کوہلی کی ہدایتکاری اور سوہم شاہ کی اداکاری سے مزین فلم ’’کریزی‘‘کو اس کے پروموس کے ریلیز ہونے کے بعد مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔ اس فلم کےساتھ زیادہ توقعات تھیں کیونکہ اس فلم سوہم شاہ نے اداکاری کی ہے جو ’’تمباڑ‘‘ میں نظرآئے تھے۔ یاد رہے کہ ’’تمباڑ‘‘ نے اپنی ری ریلیزکے بعد باکس آفس پر ۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ ’’کریزی ‘‘ صرف ۸۵ء۳؍ کروڑ روپے کا کاروبارکر سکی ہے جبکہ دوسرے دن اس فلم کے کاروبار میں ۳۵؍ فیصد اضافہ ہواتھا جب اس نے ۳۵ء۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اتوار کو فلم کے کاروبارمیں مزید اضافہ دیکھا گیا اور اس نے باکس آفس پر ۵۰ء۱؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔

’’کریزی ‘‘کا پہلے وی کینڈ کا کلیکشن
ریلیز کا پہلا دن: ایک کروڑ
دوسرا دن: ۳۵ء۱؍ کروڑ روپے
تیسرا دن: ۵۰ء۱؍ کروڑ روپے
مکمل کاروبار: ۸۵ء۳؍کروڑ روپے
یہ بھی پڑھئے: امیت کھنہ فلمساز اور ہدایتکار ہی نہیں ٹی وی چینلوں کے بانی بھی ہیں
’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘
’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کا بھی بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا۔ اس فلم کی ہدایتکاری ریماکاگتی نے کی ہے۔ فلم کے اچھے پروموس کے باوجود یہ باکس آفس پر اچھا کاروبار کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔ اس فلم نےاپنی ریلیز کے پہلے دن ۴۰؍لاکھ روپے کا کاروبار کیا تھا۔دوسرے دن فلم کے کاروبار میں تھوڑا اضافہ دیکھنے ملا تھا ۔ تاہم، اس فلم نے وکی کینڈ (ہفتے کے آخر میں) ۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
پہلے وکی کینڈ پر فلم کا کلیکشن
پہلا دن: ۴۰؍لاکھ روپے
دوسرا دن: ۶۰؍ لاکھ روپے
تیسرا دن: ایک کروڑ
مکمل کاروبار: ۲؍ کروڑ روپے
یہ بھی پڑھئے: آسکر ۲۰۲۵ء: فلسطینی فلم ’’نو اَدر لینڈ‘‘ کو بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ
خراب آغازکی وجہ
’’کریزی ‘‘ اور ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ سے توقع کی جارہی تھی کہ یہ دونوں فلمیں اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پر بہترین کاروبار کریں گے۔ ان فلموں کے بہترین آغاز نہ کرنے کی ایک وجہ باکس آفس پر ’’چھاوا‘‘کی ریلیز بھی ہے جو میڈوک فلم پروڈکشن کی فلم ہے جس نے باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۵۰۰؍کروڑروپے کا ہندسہ پار کرلیا ہے جس کے سبب ہوسکتا ہے کہ فلم شائقین نے ان دونوں فلموں کی طرف توجہ ہی نہ دی ہو۔اس کے بہترین کاروبار نہ کرنے کی دوسری وجہ ان فلموں کے پروموشن کی حکمت عملی ہوسکتی ہے۔بہترین ردعمل کے باوجود یہ دونوں فلمیں بہترین آغاز کرنے میں ناکامیاب رہی ہیں۔ان دونوں فلموں کی ناکامیابی آج کے مارکیٹ کی نوعیت ظاہر کرتی ہے جہاں لوگ او ٹی ٹی کی جانب گامزن ہورہے ہیں کیونکہ فلموں کے پروموشن انہیں متاثر کرنے میں بڑی حد تک ناکامیاب ہورہے ہیں۔