ہالی ووڈ کی ایک بڑے بجٹ کی فلم میں سلمان خان اور سنجے دت کا کیمیو شامل ہے جس کی شوٹنگ سعودی عرب کے ایک اسٹوڈیو میں ہورہی ہے۔ فلم کے نام کے متعلق اعلان نہیں کیا گیا ہے البتہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 10:03 PM IST | Mumabi
ہالی ووڈ کی ایک بڑے بجٹ کی فلم میں سلمان خان اور سنجے دت کا کیمیو شامل ہے جس کی شوٹنگ سعودی عرب کے ایک اسٹوڈیو میں ہورہی ہے۔ فلم کے نام کے متعلق اعلان نہیں کیا گیا ہے البتہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
سپر اسٹار سلمان خان اس وقت سعودی عرب میں ایک بڑے بجٹ والی ہالی ووڈ تھریلر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ مڈڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق اب سپر اسٹار کے کیمیو کی شوٹنگ کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جن میں سلمان خان کو کریم سوٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔
Latest: Megastar #SalmanKhan spotted in Saudi Arabia, filming his cameo in a big-budget Hollywood thriller 🥵🔥🔥🔥🔥
— SALMAN KI SENA™ (@Salman_ki_sena) February 18, 2025
pic.twitter.com/U0EOtvNvUI
وہ ایک سیٹ میں نظر آتے ہیں جو ایک سایہ دار ریستوراں کی طرح لگتا ہے۔ سیٹ اپ سے ایسا لگتا ہے کہ سین میں ایکشن سیکوئنس شامل ہوگا۔ صرف سلمان خان ہی نہیں، بلکہ اس فلم میں سنجے دت کا کیمیو بھی ہے جو اس وقت سعودی عرب میں ہے۔ تاہم، وائرل ویڈیو میں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھئے: سورج برجاتیا کی اگلی فلم میں شروری ہیروئن ہوں گی
یہ شوٹنگ سعودی عرب کے حال ہی میں شروع ہونے والے الاولا اسٹوڈیوز میں ہو رہی ہے۔ فلم میکرز زیر بحث فلم کے بارے میں خاموش ہیں، مگر ذرائع نے مڈ ڈے کو بتایا کہ یہ ایک امریکی تھریلر فلم ہے جس میں سلمان خان اور سنجے دت اہم حصوں میں نظر آئیں گے۔ ایک ذریعہ نے انکشاف کیا کہ ’’سلمان اور سنجے نہ صرف بالی ووڈ میں بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ ان کے مناظر کو خاص طور پر پُر اثر بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ تین دن کی شوٹنگ ہوگی۔ واضح رہےکہ الاولا اپنے صحرائی منظرنامے اور قدیم فن تعمیر کیلئے جانا جاتا ہے اور تیزی سے ہالی ووڈ کی بڑی پروڈکشن کمپنیوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔
دریں اثنا، سپر اسٹار سلمان خان اس عید پر فلم ’’سکندر‘‘ میں بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان ایکشن سے بھرپور اوتار میں ہوںگے۔