• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرن ارجن ۲۲؍ نومبر کو ری ریلیز ہوگی، ناظرین پُرجوش

Updated: October 28, 2024, 10:10 PM IST | Mumbai

سلمان خان اور شاہ رخ خان کی اداکاری سے مزین فلم ’’کرن ارجن‘‘ ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۱۹۹۵ء میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔

Poster of Karan Arjun. Photo: INN
کرن ارجن کا پوسٹر۔تصویر: آئی این این

سلمان خان اورشاہ رخ خان کی فلم ’’کرن ارجن‘‘ ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو تھیٹر کی زینت بنے گی۔  اس فلم کے ذریعے سامعین کو شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ساتھ دینے کا موقع ملے گا۔ کرن ارجن کے فلم سازوں نے فلم کا ایک منٹ اور ۳؍ سیکنڈ کا ٹریلر جاری کیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار راکیش روشن نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی ری ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کرن ارجن آرہے ہیں۔ ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو پوری دنیا ایک مرتبہ پھر اس فلم کو باکس آفس پر دیکھے گی۔‘‘

ٰیہ بھی پڑھئے: نگھم اگین بمقابلہ بھول بھلیاں ۳: مادھوری دکشت نے کہا کہ ہم نے اچھی فلم بنائی ہے

اس اعلان کو سوشل میڈیا پر توجہ دی جا رہی ہے اور متعدد اداکار جیسے سلمان خان اور رتیک روشن نے اپنے اکاؤنٹس پر بھی فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے۔ سلمان خان نے اپنےٹویٹر اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’راکھی جی نے فلم میں کہا تھا کہ میرے کرن ارجن آئیں گے۔ ۲۲؍نومبر ۲۰۲۴ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں۔‘‘ تاہم، سامعین بڑی اسکرین پر اپنے دونوں پسندیدہ اداکاروں کو دیکھنے کیلئے تیار ہیں۔
اس ضمن میں ایک صارف نے کمینٹ کیا ’’یہ بہترین اعلان ہے۔ ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء بلاک بسٹر دن بننے والا ہے۔‘‘دوسرے صارف نے کمینٹ کیا ہے ’’ناقابل فراموش کلاسک فلم دوبارہ سنیما گھروں میں۔ ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کا جلوہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ایک مرتبہ پھر اس فلم کا جادو دیکھنے اور پرانی یادیں تازہ کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔‘‘


کرن ارجن
کرن ارجن دو نوجوانوں کی کہانی ہے ۔ یہ فلم ۱۹۹۵ء میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔ اس فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، شاہ رخ خان، کاجول، ممتا کلکرنی، راکھی گلزار، امریش پوری، آصف شیخ، اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK