’’سکندر‘‘ فلم کا ’’سکندر ناچے‘‘ نغمہ ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم
Updated: March 18, 2025, 7:26 PM IST
| Mumabi
سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی اداکاری سے مزین فلم ’’سکندر‘‘کا تیسرا نغمہ ’’سکندر ناچے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ شائقین نے اس نغمے میں سلمان خان اور رشمیکا منداناکے رقص کو کافی پسند کیا۔یاد رہے کہ اے آر مرغادوس کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم عید پر ریلیز ہوگی۔
فلم کے ایک منظرمیں سلمان خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این
سلمان خان کی اگلی فلم ’’سکندر‘‘کانغمہ ’’سکندر ناچے‘‘ ریلیز ہوچکا ہے۔ اس نغمے میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے رقص کوکافی سراہا گیا ہے۔’’سکندر ناچے‘‘ کو جے اے ایم ۸؍ نے موسیقی دی ہے جبکہ ’’مکدا‘‘ اور ریف‘‘ کو سدھارتھ ملہوترا نے ترتیب دیا ہے۔
نغمے کی موسیقی سمیر انجان نے لکھی ہے جبکہ اس نغمے کو امیت مشرا ، اکاسا اور سدھارتھ ملہوترا نے گایا ہے۔ نغمے کوریوگرافی احمد خان نے کی ہے جبکہ انہوں ہی نے اسےڈائریکٹ بھی کیا ہے۔ متعدد صارفین نے اس نغمے کا موازنہ ’’ماشاء اللہ‘‘ اور ’’جمعہ کی رات‘‘ سے کیا ہے جو سلمان خان کی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘کے مشہور نغمے ہیں۔یہ نغمہ فلم کے آخری سین میں ہوسکتا ہے۔
مداحوں کے ردعمل نغمے میں سلمان خان کے پرفارمنس اور فلم کی کامیابی کے امکان کی امید کو ظاہر کرتے ہوئےایک مداح نے کمینٹ کیا ہے کہ’’بھائی کیا ڈانس کیا ہے۔ بہترین۔‘‘ دوسرے مداح نے کمینٹ کیا ہے کہ ’’کوریوگرافی بہترین ہے۔ سلمان خان نے یہ کر دکھایا۔ شائقین یہی چاہتے تھے۔‘‘ تیسرے مداح نے کمینٹ کیا ہے کہ ’’سلمان خان جیسا کوئی نہیں ہے۔ ’’سکندر ناچے‘‘ میں ان کی موجودگی بہترین ہے۔ یہ ایک شاہکار نغمہ ہے۔‘‘ یاد رہے کہ سلمان خان اوررشمیکا مندانا کی اداکاری سے مزین فلم ’’سکندر‘‘عید پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایتکاری اے آر مرغادوس نے کی ہے جبکہ اسے ساجد ناڈیاوالا نےپروڈیوس کیا ہے۔ سلمان اوررشمیکا کےعلاوہ فلم میں کاجل اگروال، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پرتیک ببر نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔
This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience
and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree
to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK