• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی جانب سے نئی دھمکی

Updated: November 05, 2024, 3:21 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی جانب سے نئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ دھمکی دینے والے نے لارنس بشنوئی کے بھائی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس نے سلمان خان سے ۵؍ کروڑ روپے دینے اور بشنوئی طبقے کے مندر کے باہر معافی مانگنے کیلئے کہا ہے۔

Salman Khan, Inseet Lawrence Bishnoi. Photo: INN
سلمان خان، انسیٹ لارنس بشنوئی۔ تصویرـ: آئی این این

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کو نئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ سلمان خان، جنہیں لارنس بشنوئی کی جانب سے مسلسل موت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہے، کو ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کے ذریعے نئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ لوک مت اور اے بی پی لائیو رپورٹ کے مطابق دھمکی بھیجنے والے شخص نے خود کے لارنس بشنوئی کے بھائی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بی آر چوپڑانے اپنی فلموں کے ذریعہ سماج کو عمدہ پیغام دیا

لارنس بشنوئی کے مبینہ بھائی نے سلمان خان کو ۵؍ کروڑ روپے دینے اور مندر کے باہر معافی مانگنے کیلئے کہا ہے۔ اے بی پی لائیو کے مطابق سلمان خان کو موصول ہوئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ ’’میں لارنس بشنوئی کا بھائی ہوں۔ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں ہمارے (بشنوئی طبقے) کے مندر جانا ہوگا اور معافی مانگنے کے بعد ۵؍ کروڑ روپے دینے ہوں گے۔ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو ہم انہیں جان سے مار دیں گے۔ ہماری گینگ اب بھی فعال ہے۔‘‘خیال رہے کہ لارنس بشنوئی سلمان خان کو مسلسل نشانہ بنائے ہوئے ہے۔ خیال رہے کہ مبینہ طور پر ۱۹۹۸ء میں سلمان خان نے راجستھان کے ایک گاؤں میں کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔ وہ سیف علی خان، سونالی بیندرے، اور تبو کے ساتھ وہاں ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کیلئے گئے تھے۔ ان الزامات کے بعد وہ قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK