• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان اپنی آمدنی کا صرف ۱۰؍ فیصد اپنے پاس رکھتے ہیں

Updated: August 24, 2024, 3:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سلمان خان کا ’’آپ کی عدالت‘‘ کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی آمدنی کا ۱۰؍ فیصد اپنے پاس رکھتے ہیں اور باقی رقم خیراتی کاموں میں صرف کرتے ہیں۔

Salman Khan. Photo: INN
سلمان خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے بڑے ستاروں میں سے ایک سلمان خان نہ صرف اپنی فلموں بلکہ اپنی بے لوث انسان دوستی کیلئے بھی ملک بھر میں مشہور ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے وہ بے شمار خیراتی کاموں میں پیش پیش ہیں۔ تاہم، ایک موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی آمدنی کا صرف ۱۰؍ فیصد حصہ اپنے لئے رکھتے ہیں باقی خیراتی کاموں میں صرف کرتے ہیں۔ ’’آپ کی عدالت‘‘ کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو کے دوران، سلمان خان سے ان کی خیراتی سرگرمیوں اور آمدنی کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر اداکار نے بتایا کہ ’’یہ سچ ہے کہ مَیں اپنی آمدنی کا صرف ۱۰؍ فیصد اپنے لئے رکھتا ہوں۔ باقی رقم کا ایک بڑا حصہ خیراتی کاموں میں صرف ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ ۹۰؍ فیصد رقم خیراتی کاموں میں صرف ہو۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:مَیں نے کبھی کسی فنکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا: شاہ رخ خان

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ بہت سے لوگ ان کی فاؤنڈیشن ’’بینگ ہیومن‘‘ سے رابطہ کرتے ہیں اور ان کے والد، سلیم خان ان کی مدد کیلئے بہت سے چیکوں پر دستخط کرتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ان متعدد کوششوں میں سے ایک ہے جو بالی ووڈ اسٹار ضرورت مندوں کی مدد کیلئے کرتے ہیں۔ وہ ہندوستان کے پہلے بون میرو ڈونر بھی ہیں۔ ۲۰۱۰ء میں سلمان خان نے اپنا بون میرو ایک نوجوان لڑکی کو عطیہ کیا جسے اپنی زندگی بچانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ ملک بھر میں پسماندہ بچوں کی مدد کرنے سے لے کر دیہاتوں کو گود لینے تک، ان کی این جی او بڑی حد تک خیراتی کاموں میں شامل رہی ہے۔ اس کے علاوہ، اداکار اپنی پینٹنگز نیلام کرتےہیں تاکہ اس کمائی کو بھی خیراتی اداروں کو عطیہ کیا جاسکے۔ 
واضح رہے کہ سلمان خان آخری بار ’’ٹائیگر۳‘‘ میں نظر آئے تھے۔ ان کی اگلی فلم ’’سکندر‘‘ ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اے آر مروگاداس انجام دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس میں سلمان خان ڈبل رول ادا کر سکتے ہیں۔ مبینہ طور پر وہ سکندر میں ایک ایسے تاجر کی تصویر کشی کریں گے جو انسان دوست اور مہربان شخص ہے۔ یہ فلم ۲۰۲۵ء میں عید پر ریلیز ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK