• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مَیں نے کبھی کسی فنکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا: شاہ رخ خان

Updated: August 24, 2024, 12:08 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں جب شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی ہیروئین کا انتخاب خود کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے کبھی کسی فلم کیلئے ہیروئن کا انتخاب نہیں کیا۔ میں ہر طرح کے فنکار کے ساتھ کام کرتا ہوں۔

Shah Rukh Khan Image: X
شاہ رخ خان۔ تصویر: ایکس

میڈیا اور سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے متعلق اکثر یہ باتیں سامنے آتی ہیں کہ وہ اپنی فلموں میں اداکاراؤں کا انتخاب خود کرتے ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا پر اُن کا ایک پرانا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اس افواہ کا پردہ فاش کررہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی ہیروئین کا انتخاب خود کرتے ہیں تو شاہ رخ نے کہا کہ میں نے جب سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے کبھی کسی فلم کیلئے ہیروئن کا انتخاب نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب میں انڈسٹری میں نیا تھا، دیویہ بھارتی اور منیشا کوئرالا جیسی ٹاپ اداکاراؤں نے میرے ساتھ کام کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ اسی وقت میں نے فیصلہ کیا کہ میں کسی فنکار کے ساتھ کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کروں گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سنجے لیلا بھنسالی ایک شرمیلا اور ڈرپوک لڑکا تھا: ودھو ونود چوپڑا

شاہ رخ نے مزید کہاکہ وہ کبھی بھی ہدایتکار کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی وہ کسی کو کاسٹ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ فی الحال، شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کی وجہ سے اسپاٹ لائٹ میں ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK