بالی ووڈکے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہےجس کے بعد سیکوریٹی ادارے حرکت میں آ گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 14, 2025, 1:23 PM IST | Mumbai
بالی ووڈکے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہےجس کے بعد سیکوریٹی ادارے حرکت میں آ گئے ہیں۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہےجس کے بعد سیکوریٹی ادارے حرکت میں آ گئے ہیں۔ ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘کے مطابق اس بار یہ دھمکی ممبئی کے ورلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے وہاٹس ایپ نمبر پر موصول ہوئی، جس میں ایک پیغام کے ذریعے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کو اُن کے گھر میں داخل ہو کر قتل کیا جائے گا اور ان کی گاڑی کو بھی بم سے نشانہ بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ورلی تھانے میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے پیغام بھیجنے والے کی شناخت اور اس کی حقیقت کی جانچ میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ہیروں کے مفرورتاجرمیہول چوکسی گرفتار، بلجیم سے ہندوستان لانے کی تیاری تیز
بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی گئی ہو۔ گزشتہ چند برسوں میں کئی بار اس نوعیت کی سنگین دھمکیاں سامنے آ چکی ہیں۔ ۲۰۲۳ءمیں مشہور گینگسٹر لارنس بشنوئی نے متعدد بار سلمان خان کو دھمکیاں دی تھیں۔ ایک انٹرویو میں اس نے یہاں تک کہا تھا کہ وہ سلمان کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ اسی گینگ کے ایک اور خطرناک رکن، گولڈی برار کا نام بھی ان دھمکیوں میں آتا رہا ہے، جو فی الحال مفرور ہے اور متعدد جرائم میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اپریل۲۰۲۳ء میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس کے بعد ان کی سیکوریٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا تھا۔