• Sat, 08 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندی زبان میں روانی نہ ہونے پر پوڈکاسٹ کے دوران سلمان خان نے ارہان خان کو ڈانٹا

Updated: February 08, 2025, 6:48 PM IST | Mumabi

سلمان خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کو پوڈکاسٹ کے دوران ہندی زبان میں روانی نہ ہونے کی وجہ سے ڈانٹا ۔سلمان نے پوڈکاسٹ کے دوران ارہان اور ان کے دوستوں کو مفید مشورے بھی دیئے۔

Photo: INN
سلمان خان پوڈکاسٹ کےد وران اپنے بھتیجے ارہان خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان اور ارہان خان کی پوڈکاسٹ یوٹیوب پر نشرکر دی گئی ہے۔ اس پوڈکاسٹ کا بہترین حصہ وہ ہے جب سلمان خان ارہان خان اور ان کے دوستوں کو ہندی زبان میں روانی نہ ہونے پر ڈانٹتے ہیں۔ یاد رہے کہ ارہان خان سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائیکا ارورہ کے بیٹے ہیں۔ پوڈکاسٹ میں ارہان خان اپنی زندگی کی کہانی بتاتے ہیں اور سلمان خان اس گفتگو کو ہندی کی طرف لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کریٹکس چوائس ایوارڈز ۲۵ء: ’آل وی امیجن ایز لائٹ‘ ایوارڈ پانے میں ناکام

۲۰۲۴ء میں ارہان خان نے اپنی پوڈکاسٹ کی شروعات کی تھی۔ اپنے چینل پر متعدد ویڈیوز ڈالنے اورپھر سلمان خان کے ساتھ ایک ایپی سوڈ کرنے کی ارادہ ظاہر کرنے کے بعداس پوڈکاسٹ پر ویڈیوز ڈالے نہیں گئے تھے۔ گزشتہ ہفتے ارہان خان نےنئے ایپی سوڈ کا ٹیزر جاری کیا تھا جس میں ان کے چچا سلمان خان کو دکھایا گیا تھا کہ وہ کس طرح ارہان خان اور ان کے دوستوں کو زندگی کے متعلق چند نصیحتیں کر رہے ہیں۔

پوڈکاسٹ میں سلمان خان ارہان خان سے بات چیت کر رہے تھے۔ چونکہ ارہان اور ان کے دوست انگریزی میں بات کر رہے تھے اسی لئے سلمان خان نے کہا ’’پہلے تو آپ یہ سب ہندی میں کرو۔‘‘سلمان خان کی بات کے جواب میں ارہان خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا ’’ہندی آتا نہیں ہے ان سب کو۔‘‘اس بارے میں ارہان کے ایک دوست نے کہا ’’ہندی بہت خراب ہے۔‘‘ سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں ان کے جملوں کو دہرایا اور کہا ’’اب ہندی میں بات کرو اور میں آپ کی اصلاح کروں گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی تارکینِ وطن کی پرواز پر امریکہ نے زائد از ۱۰ لاکھ ڈالر خرچ کئے

ارہان خان نے پھر ہنستے ہوئے کہا’’یہ لوگ ہندی کی کلاسیس لے رہے ہیں۔زبانیں رکاوٹیں بنیں گی۔ ‘‘سلمان خان نے انہیں گلے لگاتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو شرم آنی چاہئے کہ آپ کو ہندی نہیں آتی۔آپ کی پوڈکاسٹ ایسے لوگ سن رہے ہیں جو مکمل طور ہر ہندی بولتے ہیں۔آپ یہ اپنے لئے کریں گے دوسروں کو دکھانے کیلئے نہیں۔‘‘جب سلمان خان نے پوچھا ’’کیا آپ اپنے اس پوڈکاسٹ سے پیسے کمائیں گے؟‘‘ تو ارہان خان اور ان کے دوست ہچکچانے لگے۔ سلمان خان نے اپنے بھتیجے اور اس کے دوستوں کو ان کے کریئر کے تعلق سے بھی مفید مشورے دیئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK