سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر کڑی جدوجہد کررہی ہے اور اپنی ریلیز کے ۸؍ ویں دن ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرسکی ہے۔
EPAPER
Updated: April 08, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai
سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر کڑی جدوجہد کررہی ہے اور اپنی ریلیز کے ۸؍ ویں دن ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرسکی ہے۔
سلمان خان کی ’’سکندر‘‘ نے اپنی ریلیز کے ۹؍ ویں دن یعنی پیر کو ۷۵ء۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح فلم کی مجموعی آمدنی ۲۵ء۱۰۴؍ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، ’’ایل ٹو: ایمپوران‘‘ نے بھی پیر کو اتنے ہی روپے کا کاروبار کیا۔ ’’سکندر‘‘ اتوار ۳۰؍ مارچ کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے پہلے ہی دن ۲۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اپنے پہلے جمعہ تک اس نے ۷۵ء۹۳؍ کروڑ روپے اکٹھا کرلئے تھے۔ سنیچر کو اس نے ۴؍ کروڑ اور اتوار کو ۵ء۴؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ سلمان خان کی فلم نے ہندوستان میں ۸؍ ویں دن ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پارکیا ہے جبکہ ان کی فلمیں بمشکل ۲؍ سے ۳؍ دنوں میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیتی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’چھاوا‘‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری ہندی فلم بن گئی
گزشتہ سال کی سلمان خان کی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ نے عالمی سطح پر ۶ء۱۸۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جبکہ عید ۲۰۲۴ء پر ریلیز ہونے والی ’’ٹائیگر ۳‘‘ نے عالمی سطح پر ۴۶۴؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔
مروگاداس کی ہدایتکاری میں بنی ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر متاثر کن کاروبار نہیں کرسکی ہے۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، سنیل شیٹی، ستھیا راج، پرتیک ببر، اور شرمن جوشی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ فلم عالمی سطح پر ۱۱۰؍ کروڑ روپوں کا ہندسہ نہیں پار کرسکے گی۔