Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سکندر‘‘ کی تشہیر کے متعلق بالی ووڈ کی خاموشی پر سلمان خان کا ردعمل

Updated: April 03, 2025, 9:28 PM IST | Mumbai

ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ شاید انڈسٹری کے لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ مجھے بھی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

Bollywood actor Salman Khan. Photo: INN
بالی ووڈ اداکار سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملے جلے ردعمل کے ساتھ یہ فلم گھریلو باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے بھی نہیں کماسکی ہے۔ اس دوران سلمان خان کے انٹرویوز کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے۔ بالی ووڈ ببل کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران، میزبان نے نشاندہی کی کہ کس طرح ہندی فلم انڈسٹری ’’سکندر‘‘ کے بارے میں بڑی حد تک خاموش ہے، حالانکہ سلمان اکثر اپنے ساتھیوں اور دوستوں کی فلموں کی تشہیر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ چوتھے ہی دن کریش، گھریلو باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ کمانے میں ناکام

اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ ’’اُن کو ایسا لگتا ہوگا کہ مجھے ضروت نہیں پڑتی لیکن سپورٹ کی سب کو زرور پڑتی ہے۔‘‘ اس کے بعد سلمان نے اپنے ساتھیوںکیلئے اپنی مسلسل حمایت کو ظاہر کرتے ہوئے، آنے والی اور حالیہ ریلیز پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے سنی دیول کی آنے والی بڑے پیمانے پر ایکشن فلم ’’جاٹ‘‘ کی بھی تعریف کی جو ۱۰؍ اپریل کو ریلیزہونے والی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ستاروں میں صرف سنی دیول ہی تھے جنہوں نے سلمان کی فلم ’’سکندر‘‘ کی سوشل میڈیا پر کی تشہیر کی۔ دریں اثنا، عامر خان نے سلمان اور ہدایت کار اے آر مروگاداس کے ساتھ ایک پروموشنل ویڈیو میں حصہ لیا، لیکن انڈسٹری بھر میں فلم کے متعلق خاموشی چھائی رہی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK