بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم’’سکندر‘‘ نے ۵؍دنوں میں عالمی باکس آفس پر تقریباً ۱۷۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ناڈیاڈوالا گرینڈسن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
EPAPER
Updated: April 05, 2025, 3:12 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم’’سکندر‘‘ نے ۵؍دنوں میں عالمی باکس آفس پر تقریباً ۱۷۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ناڈیاڈوالا گرینڈسن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم’’سکندر‘‘ نے ۵؍دنوں میں عالمی باکس آفس پر تقریباً ۱۷۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ناڈیاڈوالا گرینڈسن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پروڈکشن ہاؤس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس ‘‘ پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا:آپ نے سنیما گھروں اور ہمارے دلوں کو بھر دیا۔ #سکندر کو اتنا خاص بنانے کیلئے شکریہ!‘‘
You’ve filled cinemas and our hearts ❤️
— Nadiadwala Grandson (@NGEMovies) April 4, 2025
Thank you for making #Sikandar so special 🙏🏻
Watch #Sikandar in your nearest theatre! Book your tickets NOW! https://t.co/MTFRl0BYb0 https://t.co/HkghlbgFCU @BeingSalmanKhan In #SajidNadiadwala’s #Sikandar
Directed by… pic.twitter.com/nfzzahzoPq
افتتاحی دن کی کمائی
ایک بیان کے مطابق، اے آر مرگادوس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن فلم نے۳۰؍ مارچ کو ریلیز کے پہلے دن ہی دنیا بھر میں ۷۲ء۵۴؍کروڑ روپے کی کمائی کی۔
پانچویں دن کی کمائی
اگرچہ فلم کی کمائی میں تھوڑا زوال آیا، پھر بھی پانچویں دن ہندوستان میں ۲۸ء۸؍کروڑ روپے اوربیرونِ ملک۳؍ کروڑ روپےکا کاروبار کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ کی تشہیر کے متعلق بالی ووڈ کی خاموشی پر سلمان خان کا ردعمل
کل کمائی
ناڈیاڈوالا گرینڈسن کے مطابق فلم کی پانچ دنوں کی مجموعی کمائی اب تک۷۸ء۱۶۹؍کروڑ روپے ہو چکی ہے۔