Updated: January 30, 2025, 6:38 PM IST
| Mumbai
پریش راؤل نے شاہ رخ خان کی فلمیں ’’پٹھان‘‘ اور ’’جوان‘‘ کا دفاع کرتے ہوئے انہیں ’’گھٹیا‘‘ کہنے والے افراد پر تنقید کی۔ یاد رہے کہ پریش راؤل ’’سرپھرا‘‘ اور ’’جوتیرا ہے وہ میرا ہے‘‘ کے بعد ’’اسٹوری ٹیلر‘‘ میں نظر آئیں گے جو ستیہ جیت رے کی کہانی پر بنائی گئی فلم ہے۔
پریش راؤل۔ تصویر: آئی این این
پریش راؤل ’’’سر پھرا‘‘ اور ’’جو تیرا ہے وہ میرا ہے‘‘ جیسی فلموں کے بعد اپنی اگلی فلم ’’اسٹوری ٹیلر‘‘ کے ذریعے مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی فلم کو پروموٹ کرتے ہوئے ’’کامیاب‘‘ سنیما کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ سماج کا ایک طبقہ کس طرح ان فلموں ’’گھٹیا‘‘ قرار دیتا ہے۔
’’جو آپ کیلئے نہیں اس سے نفرت نہ کرو‘‘: پریش راؤل کا فلسفہ
انہوں نے ’’دی ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ’’جو آپ کیلئے نہیں ہے اس سے نفرت نہ کرو‘‘ کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں۔مسئلہ سماج کے ایک طبقے کی ذہنیت کے ساتھ ہے جو ’’مشہور‘‘سنیما کا استحصال کرتے ہیں۔ایسی بہت سی فلموں ہیں جنہیں اس طبقے کے ذریعے ’’گھٹیا‘‘قراردیا گیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ غلط ہے۔ یہ فلمیں اسی لئے مشہور ہوئیں کیونکہ مداحوں نے انہیں پسند کیا۔ آپ کسی کی پسند کو عجیب کہنے والے کون ہوتے ہیں؟ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کون سی فلم آپ کو پسند آئی ہے اور کون سی نہیںلیکن آپ یہ توقع کیسے کر سکتے ہیں کہ سب کی پسند ایک جیسی ہو۔ یہ الگ طرح کا فاشزم ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: وکی کوشل کبیر خان کے ساتھ فلم کریں گے، فلم کا نام طے نہیں کیا گیا
انہوں نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلمیں جیسے ’’جوان‘‘ اور ’’پٹھان‘‘ کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ’’مشہور سنیما‘‘ کی برائی کرنے کا آسان طریقہ ہے۔ جیسے کہ ’’پٹھان‘‘ (۲۰۲۳ء)اسکرین پر ہٹ ہوئی اور ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ اس کے ذریعے ’’بہترین سنیما‘‘ کی آپ کی روایت برقرار رہی۔ اگر آپ نے فلم کو پسند کیا ہے تو اس بات کا اظہار کیجئے۔ پھر ’’پٹھان‘‘ اور ’’جوان‘‘ جیسی فلموں کو برا بھلا کہنے کا کیا جواز بنتا ہے؟ یہ واقعی بےبنیاد باتیں ہیں۔‘‘
انوراگ کشیپ کی تعریف
انہوں نے ہندی سنیما کی تبدیلی کیلئے انوراگ کشیپ جیسے فلمسازوںکو بھی کریڈیٹ دیا اور کہا کہ ’’میرے مطابق انوراگ کشیپ تبدیلی لانے والے اہم شخص ہیں ۔انہیں کی وجہ سےہمیںبہترین مصنفین، ہدایتکاراور اداکار ملیں ہیں۔ آج اوٹی ٹی نے بھی پروڈیوسرز اور مداحوں کی ذہنیت کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ورنہ کس نے ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ جیسی فلم کے بارے میں سوچا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۴ء میں ہندی فلموں کے سالانہ باکس آفس شیئر میں ۴؍ فیصد گراوٹ
’’اسٹوری ٹیلر‘‘ کے بارے میں
’’اسٹوری ٹیلر‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض نارائن مادھون نے انجام دیئے ہیں یہ فلم فلمساز ستیہ جیت رئے کی مختصر کہانیوں پر مبنی ہے۔ اس فلم میںپریش راؤل کے علاوہ عدیل حسین، ریواتی اور تنشٹھا چٹرجی نے اداکاری کی ہے۔