’’صنم تیری قسم‘‘ نے اپنی ری ریلیز کے بعد پہلے ہفتے میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ اور ’’تمباڑ‘‘ کے مجموعی کلیکشن کو مات دی۔یاد رہے کہ اس فلم نے ۲۰۱۶ء میں اپنی ریلیز کے کلیکشن کو بھی پچھاڑ دیا تھا۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 10:07 PM IST
’’صنم تیری قسم‘‘ نے اپنی ری ریلیز کے بعد پہلے ہفتے میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ اور ’’تمباڑ‘‘ کے مجموعی کلیکشن کو مات دی۔یاد رہے کہ اس فلم نے ۲۰۱۶ء میں اپنی ریلیز کے کلیکشن کو بھی پچھاڑ دیا تھا۔
فلمساز رادھیکا راؤ اور ونئے سپرو نے ۲۰۱۹ء کی رومینٹک ڈراما فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ نے اپنی ری ریلیز کے بعد باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ فلم سنیما گھروں کے علاوہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز جیسے جیو سنیما اور زی فائی جبکہ یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔ ’’صنم تیری قسم‘‘نے ۷؍فروری ۲۰۲۵ءکو اپنی ری ریلیز کے بعد سوہم شاہ کی فلم ’’تمباڑ‘‘ اور رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کے مجموعی کلیکشن کو بھی مات دے دی ہے جنہوں نے ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلمیں ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
’’صنم تیری قسم‘‘
’’صنم تیری قسم‘‘ رومینٹک ڈراما فلم ہے جو ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ماورہ حسین اور ہرش وردھن نے اداکاری کی ہے۔ اس فلم نے اپنی ری ریلیز کے پہلے دن ۱۴ء ۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جبکہ ایک ہفتے میں ۳۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فلم کے زیادہ کاروبار کرنے کے امکانات ہیں اور شمال میں یہ ۵۰؍کروڑ روپے کے لائف ٹائم بزنس کے ساتھ باکس آفس سے ہٹائی جاسکتی ہے۔ ۲۰۱۶ء میںاس فلم نے اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پر ۱۱ء۹؍ کروڑ روپےکا کاروبار کیا تھا اورری ریلیز کے بعد اس کے اندازاً کاروبار کو جمع کرنے کے بعد باکس آفس پر فلم کا مجموعی کاروبار ۶۰؍ کروڑ سے زیادہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دَم ہے تو دکھا: شاہ رخ خان اور زہان کپور کے اشتہار کی سوشل میڈیا پر دھوم
’’تمباڑ‘‘
’’تمباڑ‘‘ ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض راہی انیل بروے نے انجام دیئے ہیں۔ اس فلم نے اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پر ۵۷ء۱۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔۶؍سال بعد تمباڑ کو اس کے ٹریلر ، پوسٹرز اور دیگر چیزوں کے ساتھ خوب پروموٹ کیا گیا ۔بنیادی طور پر اس فلم کی تشہیر نئی ریلیز ہونے والی فلم کی طرح کی گئی تھی۔
’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘
’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ میں رنبیر کپور،دپیکا پڈوکون،کالکی کوچلین ، آدتیہ رائے کپوروغیرہ نے اداکاری کی تھی۔ اس فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم نے ۲۰۱۳ء میں اپنی ریلیز کے بعد ۵۷ء۱۸۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔گزشتہ سال اس فلم کو فروری میں ری ریلیز کیا گیا تھا لیکن باکس آفس پر اسے زیادہ کامیابی نہیں مل سکی۔امسال جنوری میں اس فلم کو دوبارہ ری ریلیز کیا گیا تھا اور اس مرتبہ یہ مداحوں کو راغب کرنے میں کامیاب رہی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۲۶؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
’’صنم تیری قسم‘‘ بمقابلہ ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ اور ’’تمباڑ‘‘
’’صنم تیری قسم‘‘ نے ایک ہفتے میں ۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا، ’’تمباڑ‘‘ نے ری ریلیز کے بعد ایک ہفتے میں ۵۰ء۱۳؍ کروڑروپے جبکہ ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ نے اسی دورانیے میں ۱۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔’’صنم تیری قسم‘‘ کا ایک ہفتے کا کاروبار ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ اور ’’تمباڑ‘‘ کے ایک ہفتے کے مجموعی کاروبار سے زیادہ ہے۔ مزید برآں کہ ’’صنم تیری قسم‘‘ ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری بڑی فلم ثابت ہوئی ہے اور’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ (۲۶؍ کروڑ روپے)اور تمل فلم ’’گھلی‘‘ (۲۷؍ کروڑ روپے)کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔