Updated: February 09, 2025, 3:26 PM IST
| Mumabi
ہرش وردھن اور ماورہ حسین کی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘نے اپنی ری ریلیز کے بعد صرف دو دنوں میں اپنے باکس آفس کے کلیکشن کو مات دے دی۔ فلم نے صرف دو دنوں میں ۵۰ء۹؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔انڈسٹری ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر فلم نے باکس آفس پر اسی طرح اپنی کارکردگی جاری رکھی تو یہ اپنی ری ریلیز کے پہلے ہفتے میں ۱۵؍کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کر سکتی ہے۔
رومینٹک ڈراما فلم ’’صنم تیری قسم‘‘، جس میں ہرش وردھن اور ماورہ حسین نےاداکاری کی ہے،باکس آفس پر دوبارہ لوٹی ہے۔ اس فلم نے ۲۰۱۶ء میں اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس کے حقیقی کلیکشن کو ری ریلیز کے صرف دو دنوں کے کلیکشن سے مات دے دی۔ فلم کی ری ریلیز کے تعلق سے مداحوں کے جوش نے فلم کے کلیکشن میں اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اویناش تیواری اور ادیتی راؤ حیدری، امتیاز علی کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے
’’صنم تیری قسم‘‘ ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوئی تھی
یاد رہے کہ ’’صنم تیری قسم‘‘۷؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ری ریلیزہوئی تھی۔اس فلم نے باکس آفس پر ۲۵ء۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر کے ۲۰۱۶ء میں اپنی ریلیز کے پہلے دن کے کلیکشن (۳ء۱؍ کروڑ) کو مات دے دی ہے۔ فلم کو ٹی وی اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سراہا گیا تھا۔بالی ووڈ کی اس فلم کے تئیں لوگوں کی محبت اسے سلور اسکرین پر واپس لائی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’آپ‘ کی ہار سیکولر ووٹوں کی تقسیم اور الیکشن کمیشن کی جانبداری کا نتیجہ !
دوسرے دن فلم کے کلیکشن میں ۱۵؍ فیصد اضافہ
ساکنک کے ڈیٹا کے مطابق ’’صنم تیری قسم‘‘ کی ری ریلیز کے دوسرے دن اس کے کلیکشن میں ۱۵؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس نے دوسرے دن تقریباً ۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اسی طرح ری ریلیزکے بعد صرف دو دنوں میں فلم کا کلیکشن ۵۰ ء ۹؍ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔ مختصر عرصے میں یہ فلم کی نمایاں کامیابی ہے۔ انڈسٹری کے ماہرین کا ماننا ہے کہ ’’فلم اسی طرح اپنی کارکردگی جاری رکھ سکتی ہے،خاص طور پر ویلنٹائن ڈے کی وجہ سے اور اس کے کلیکشن میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر فلم نےاسی طرح اپنا کاروبار جاری رکھا تو جلد ہی یہ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ۱۵؍ کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ ‘‘