Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنجے دت اور مونی رائے کی ’’بھوتنی‘‘ ۱۸؍ اپریل کے بجائے یکم مئی کو ریلیز ہوگی

Updated: April 15, 2025, 4:30 PM IST | Mumbai

سنجے دت اور مونی رائے کی فلم ’’بھوتنی‘‘ کی ریلیز ملتوی ہوگئی ہے۔ یہ فلم ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب یکم مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سنجے دت اور مونی رائے کی فلم ’’بھوتنی‘‘ کے فلمسازوں نے فلم کی ریلیز ملتوی کی ہے۔ یہ فلم ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی اور اب یکم مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ فلمسازوں نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’انسان محبت والی تاریخ فکس کرسکتاہے، بھوتنی کے آنے کی نہیں۔ وہ کب آئے گی ؟کیسے آئے گی؟ یہ صرف وہی جانتی ہے۔ لگا تھا کہ ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو آئے گی لیکن اب آرہی ہے یکم مئی ۲۰۲۵ء کو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کا پہلا نغمہ ’’خدایا عشق‘‘ جاری

اگر ’’بھوتنی‘‘ ریلیز ہوئی ہوتی تو وہ اکشے کمار کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ سے ٹکراتی۔ یاد رہے کہ فلم ’’بھوتنی‘‘ میں نوین ملک نوجوان سنجے دت کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔ اس فلم میں سنجے دت، مونی رائے، پلک تیواری،سنی سنگھ، آصف خان اور دیگر اداکاری کریں گے۔ اس فلم کو زی اسٹوڈیو، سوہم راک اسٹار اسٹوڈیو اور تھری ڈائمنشن موشن پکچرز پیش کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK