سنجے دت، مونی رائے اور پلک تیواری کی ہارر فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کا ٹیزر آج جاری کیا گیا۔ یہ فلم ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 8:46 PM IST | Mumabi
سنجے دت، مونی رائے اور پلک تیواری کی ہارر فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کا ٹیزر آج جاری کیا گیا۔ یہ فلم ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
سنجے دت، مونی رائے اور پلک تیواری کی ہارر فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کے پروڈکشن ہاؤس سوہم راک اسٹار انٹرٹینمنٹ نے فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا ہے۔ فلم میں مونی رائے کلیدی کردارادا کریں گی۔ سنی سنگھ اور پلک تیواری نوجوان جوڑے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں آصف خان اوربی یونیک بھی کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ ’’دی بھوتنی‘‘ کو سنجے دت دپیک مکت ،ہنر مکت اور مانیتا دت نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی ایڈینٹنگ کے فرائض بنٹی ناگی نے انجام دیئے ہیں۔ یہ فلم ۱۸؍اپریل ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ سنجے دت نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’دی گڈفرائیڈے۔ ڈر کو ایک نئی تاریخ مل گئی ہے۔ ’’دی بھوتنی‘‘ ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: بپی لہری نے ہندی فلموں میں ڈسکو کو عروج بخشا
سنجے دت کی گزشتہ فلمیں
یاد رہے کہ آخری دفعہ سنجے دت ایکشن فلم ’’ڈبل اسمارٹ‘‘ میں دیکھے گئے تھے۔ سنجے دت کرن کمار عرف پریم کی فلم ’’کے ڈی: دی ڈیول ‘‘ میں بھی نظر آئیں گے جس میں شلپاشیٹی بھی اداکاری کریں گی۔ بعد ازیں سنجے دت ہرش کی فلم ’’باغی ۴‘ ‘ میں بھی کام کریں گے۔ اس فلم میں سنجے دت ٹائیگر شراف، سونم باجوا اور ہرناز سندھو کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ مونی نے آخری دفعہ کامیڈی تھریلر فلم ’’بلیک آؤٹ‘‘ میں اداکاری کی تھی۔ وہ فلم ’’دی ورجین ٹری‘‘ میں بھی نظر آئیں گی۔