مشہور ٹی وی چینل سےبات کرتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا، `میں نے سیکھا ہے کہ آپ کو چھوٹی چھوٹی رقم کی مختلف جگہوں پر سرمایہ کاری کرناچاہیے۔
EPAPER
Updated: April 02, 2025, 10:36 AM IST | Mumbai
مشہور ٹی وی چینل سےبات کرتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا، `میں نے سیکھا ہے کہ آپ کو چھوٹی چھوٹی رقم کی مختلف جگہوں پر سرمایہ کاری کرناچاہیے۔
عام طور پرلوگ سمجھتے ہیں کہ جب فلمی ستارے مشہور ہوجاتے ہیںتووہ اپنی مرضی سے جہاں چاہیں اور جتنا چاہیں روپیہ خرچ کرسکتے ہیں لیکن عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔کچھ خاندانوں میںمشہور ہونے کے باوجود فلمی ستارے اپنے والدین کے زیر اثر ہی رہتے ہیں، خاص طور پر مالی معاملات ان کے والدین ہی سنبھالتے ہیں۔یہی کچھ حال سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا بھی ہے،ان کی والدہ امرتا سنگھ ان کےپیسوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ سارہ علی خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی ماں کی اجازت کے بغیر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا گوگل پے اکاؤنٹ ان کی والدہ کے اکاؤنٹ سے منسلک ہے اور او ٹی پی بھی انہیں ہی آتا ہے۔مشہور ٹی وی چینل سےبات کرتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا، `میں نے سیکھا ہے کہ آپ کو چھوٹی چھوٹی رقم کی مختلف جگہوں پر سرمایہ کاری کرناچاہیے۔
یہ بھی پڑھئے: سی آئی ڈی کے بعد اب ’’کرائم پیٹرول" کونیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا
میری والدہ میرے مالی معاملات کو سنبھالتی ہیں۔ میرا گوگل پےاکاؤنٹ بھی ان کےساتھ منسلک ہے اوراو ٹی پی انہیں ہی آتا ہے۔میں ان سے او ٹی پی حاصل کیے بغیر ٹکٹ تک بک نہیں کر سکتی۔ اس لیے وہ ہمیشہ جانتی ہیںکہ میں کہاں ہوں۔سارہ نے مزید کہا،’’میں جانتی ہوں اور دھیان رکھتی ہوں کہ میں اپنا پیسہ کہاں خرچ کرتی ہوں۔ میں غیر ضروری طور پر پیسہ خرچ کرنا پسند نہیں کرتی۔ لیکن ہاں، میرے خیال میں اگر آپ چاہیں تو تھوڑی سی شاپنگ یا جشن منانے میں کوئی حرج نہیں۔ تاہم، مجھے سفرکرنا پسند ہے، اس لیے میں سفر کے لیے اپنے پیسے بچاتا ہوں۔‘‘کپل شرما کے شو میں سارہ علی خان نے بتایا تھا کہ وہ اپنی والدہ کو مہنگی چیزیںخریدنے سے روکتی ہیں۔ مثال کے طور پر ایک بار ان کی ماں نے ۱۶۰۰؍روپے کا تولیہ خریدا تو سارہ نےانہیں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ اس طرح خرچ کرنا درست نہیں۔سارہ علی خان کی بات کریں تو انہوں نے اپنے کرئیر کاآغاز۲۰۱۸ءمیں فلم ’کیدارناتھ‘ سے کیا تھا، سارہ کی’اسکائی فورس‘ رواں سال ریلیز ہوئی تھی، جسےشائقین کی جانب سےکافی پسند کیا گیا تھا تھا۔ جلد ہی وہ فلم’میٹرو ان دنوں‘ میں نظر آئیں گی۔