آسکر یافتہ ہندوستانی ہدایتکار ستیہ جیت رے کی فلم ’’نائک‘‘ (۱۹۶۶ء)،۲۱؍ فروری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں اتم کمار اور شرمیلا ٹیگور نےا داکاری کی ہے۔
EPAPER
Updated: February 01, 2025, 8:02 PM IST | Mumabi
آسکر یافتہ ہندوستانی ہدایتکار ستیہ جیت رے کی فلم ’’نائک‘‘ (۱۹۶۶ء)،۲۱؍ فروری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں اتم کمار اور شرمیلا ٹیگور نےا داکاری کی ہے۔
پی وی آر سنیما نے اپنے سوشل میڈیا پر جمعہ کو اعلان کیا کہ ’’آسکر یافتہ ہدایتکار ستیہ جیت رے کی فلم ’’نائک‘‘ (۱۹۶۶ء)، جس میں اتم کمار اور شرمیلا ٹیگور نےاداکاری کی تھی، ۲۱؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔‘‘
A timeless story, now restored in 2K! ✨🎬 Watch Satyajit Ray’s iconic masterpiece Nayak: The Hero on the big screen at PVR INOX with English subtitles! 🎥🍿
— P V R C i n e m a s (@_PVRCinemas) January 31, 2025
Re-releasing at PVR INOX on Feb 21!
.
.
.#UttamKumar #SatyajitRay #SharmilaTagore #2KRestored #ReRelease #NayakTheHero… pic.twitter.com/xvpgUUKwnv
پی وی آر سنیما نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ایک ایسی فلم جو کبھی پرانی نہیں ہوگی،ستیہ جیت رے کی شاہکار فلم ’’نائک‘‘ (۱۹۶۶ء)۲۱؍ فروری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘ اس فلم میں برسوار سین، نرمل گھوش، پریم من گشو بوس، جوگیش چٹرجی اورسمیتا سنیال نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ ۶؍ مئی ۱۹۶۶ء کو سنیماگھروں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ۱۹۶۲ء کی فلم ’’کنچن جنگا‘‘ کے بعد ستیہ جیت رے کا دوسرا اسکرین پلے تھا۔ یہ بنگالی فلم اداکار اریندم مکھرجی (اتم کمار) کے کولکاتا سے دہلی سفر پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ابراہیم علی خان نیٹ فلکس فلم ’’نادانیاں‘‘ کے ذریعے ادکاری کے میدان میں واپس آئیں گے
اس فلم نے قومی اعزازات بھی حاصل کئے ہیں۔ ’’نائک‘‘ (۱۹۶۶ء)کے بعد اتم کمار اور ستیہ جیت نے ’’چڑیا خانہ‘‘ (۱۹۶۷ء) فلم پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں اتم کمار نے سراغ رساں بیومکیش بخشی کا کردار ادا کیا تھا جو بنگالی مصنفہ شردندو بندوپادھیائے کے ناول کا کردار ہے۔ علاوہ ازیں ستیہ جیت رے کی آخری فلم ’’آگنتک‘‘ تھی جو ان کی مختصر کہانی ’’اتیتھی‘‘ پر مبنی تھی۔ اس فلم میں اتپال دت، دیپنکر دی، ممتا شنکر، ربی گھوش، دھریمان چٹرجی اور وکرم بھٹاچاریہ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ ۱۹۹۲ء میں ’’اگنتک‘‘کو تین قومی اعزازات تفویض کئے گئے تھے جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکاری اور اسپیشل جیوری ایوارڈ قابل ذکر ہیں۔