• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیکریٹری نے آفر کے متعلق نہیں بتایا، میں ’چلتے چلتے‘ سے محروم رہی: امیشا پٹیل

Updated: October 31, 2024, 8:05 PM IST | Mumbai

ایک حالیہ انٹرویو میں امیشا پٹیل نے انکشاف کیا کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلم ’’چلتے چلتے‘‘ کی پیشکش ہوئی تھی مگر ان کا سیکریٹری انہیں اس آفر کے بارے میں بتانا بھول گیا جس کے سبب وہ اس سپر ہٹ فلم میں اہم کردار ادا کرنے سے محروم رہ گئیں۔

Amisha Patel. Photo: INN
امیشا پٹیل۔ تصویر: آئی این این

امیشا پٹیل نے حال ہی میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اہم موقع سے محروم ہونے کے بارے میں بتایا۔ رتیک روشن کے ساتھ ’’کہو نا پیار ہے‘‘ اور سنی دیول کے مقابل ’’’غدر‘‘ کی زبردست کامیابی کے بعد امیشا پٹیل کو اپنے فلمی کریئر میں نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اہم افسوس ان کا ’’چلتے چلتے‘‘ میں کام کرنے سے انکار کرنا تھا جو بعد میں ایک کلاسک فلم بن گئی۔ یو ٹیوب چینل ’’بیوٹی بائی بائے‘‘ پر ایک گفتگو میں امیشا نے انکشاف کیا کہ ان کے سیکریٹری نے انہیں ’’چلتے چلتے‘‘ کی پیشکش کے بارے میں مطلع کرنا بھول گئیں جس کی وجہ سے وہ اس فلم کا حصہ بننے سے محروم رہ گئیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ورون دھون کی ’’بے بی جان‘‘ کا موشن پوسٹر ریلیز

انہوں نے کہا کہ ’’میرے پیشے میں، میں نے کچھ فلمیں چھوڑ دیں۔ کچھ نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، اور کچھ ناکام رہیں۔ میں نے شاہ رخ خان کی ’’چلتے چلتے‘‘ نہیں کی کیونکہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ مجھے آفر کی گئی ہے۔ میرے سیکریٹری نے مجھے یہ نہیں بتایا کہ اس فلم کی پیشکش مجھھے ہوئی ہے۔ جب فلم ریلیز ہونے والی تھی اور شاہ رخ اس کیلئے ڈبنگ کر رہے تھے، تو وہ مجھے ڈبنگ اسٹوڈیو میں لے گئے اور کچھ ایڈیٹس دکھائے۔ انہوں نے کہا، ’’آؤ! میں تمہیں اس فلم کی ایڈیٹس دکھاؤں گا جسے تم نے مسترد کر دیا ہے۔‘‘ میں نے جواب دیا، ’’شاہ رخ، میں نے کب انکار کیا؟‘‘ پھر انہوں نے مجھے بتایا کہ مَیں نے کون سا کردار مسترد کیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK