• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’لویاپا‘‘ کے پریمیر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے شرکت کی

Updated: February 06, 2025, 3:01 PM IST | Mumabi

جنید خان اور خوشی کپور کی فلم ’’لویاپا‘‘ کے پریمیر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے شرکت کی اور جنید خان کو مبارکباد پیش کی۔ عامر خان نے سلمان اورشاہ رخ کا والہانہ استقبال کیا۔

Aamir Khan with Salman Khan and Shah Rukh Khan. Photo: INN
عامر خان سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

بدھ کی شام عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان اور شری دیوی کی بیٹی خوشی کپورکی فلم ’’لویاپا‘‘ کے پریمیر پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا۔ فلم کی اسکریننگ میں سلمان خان اور شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی تھی۔ عامر خان نے ازخود سلمان خان اور شاہ رخ خان کا استقبال کیا تھا لیکن تینوں خان ایک ساتھ تصاویر نہیں نکال پائے۔ 

تاہم، جب شاہ رخ خان تقریب میں پہنچے تو عامر خان نے ذاتی طور پر ان کا استقبال کیا اور انہیں گلے لگالیا۔ شاہ رخ خان نے عامر خان کے گالوں کا بوسہ بھی لیا۔شاہ رخ خان سے ملاقات سے قبل عامر خان اپنی منیجر سے بات کر رہے تھےجو کہہ رہی تھیں کہ ’’آپ کو انہیں دیکھنا چاہئے، آپ انہیں کہہ رہے تھے کہ وہ لکڑی کے جیسے ہوگئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: پردیپ نےاپنے گیتوں سے حب الوطنی کے جذبہ کو جلا بخشی

بعد ازیں شاہ رخ خان نے تقریب میں پہنچنے کے بعد جنید خان کو گلے لگایا اور انہیں ان کی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس میں خوشی کپور نے بھی اداکاری کی ہے۔ انہوں نے عامر خان کی بیٹی اراء خان اور ان کے داماد سے بھی ملاقات کی۔ عامر خان اور جنید خان کے ساتھ تصاویر نکالنے کے دوران شاہ رخ خان نے وزن کم ہونے پر عامر خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

سلمان خان نے بھی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی اور جنید خان کیلئے تعاون کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے کہ پچھلی دفعہ تینوں خان مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔شاہ رخ خان ’’لویاپا‘‘ کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے ایکس پر جنید خان اور خوشی کپور کو فلم کیلئے مبارکباد بھی پیش کی تھی۔ 

’’لویاپا‘‘
’’لویاپا‘‘ رومینس ڈراما فلم ہے جس کی ہدایتکاری ادویت چندن نے کی ہے اور اس فلم میں خوشی کپور اور جنید خان نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ علاوہ ازیں فلم میں اشیتوش رانا اور کیکو شاردہ نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ مدھو منتینا کے ذریعے پروڈیوس کی گئی یہ فلم ۷؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK