شاہ رخ خان نے سوجوئے گھوش کے جانے کے بعد سدھارتھ آنند کی ’’کنگ ‘‘کے ہدایتکار کے طور پر تصدیق کی ہے۔ شاہ رخ نے کہا کے وہ بہت’’سخت‘‘ ہیں۔
EPAPER
Updated: January 27, 2025, 2:11 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان نے سوجوئے گھوش کے جانے کے بعد سدھارتھ آنند کی ’’کنگ ‘‘کے ہدایتکار کے طور پر تصدیق کی ہے۔ شاہ رخ نے کہا کے وہ بہت’’سخت‘‘ ہیں۔
فلم ’’کنگ‘‘ کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کئے بغیر شاہ رخ خان نے شیئر کیا کہ یہ بہت ہی تفریحی اور لطف اندوز ہوگی۔ سدھارتھ ’’بینگ بینگ‘‘، ’’وار‘‘، ’’پٹھان‘‘ اور’’فائٹر‘‘ جیسی فلموں کیلئے جانتے جاتے ہیں۔
مہینے بھر پہلے یہ رپورٹ آئی تھی کہ فلمساز سوجوئے گھوش نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کی ہدایتکاری چھوڑدی ہے اور ان کی جگہ ’’پٹھان‘‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دے گے۔
شاہ رخ خان نےدبئی کی ایک تقریب میں تصدیق کی ۔فلم کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کئے بغیر شاہ رخ خان نے شیئر کیا کہ یہ بہت ہی تفریحی اور لطف اندوز ہوگی۔ سدھارتھ ’’بینگ بینگ‘‘، ’’وار‘‘ اور ’’فائٹر‘‘ جیسی فلموں کیلئے جانتے جاتے ہیں۔ ان سبھی فلموں میں مرکزی کردار رتیک روشن نے ادا کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب کا اندیشہ، مکان کے کرایوں میں ۲۰؍ فیصد اضافہ
شاہ رخ خان نے کہا کہ’’میں صرف اس کی شوٹنگ کر رہا ہوں۔ میں چند ماہ تک اس کی شوٹنگ کروں گا۔ میرے ہدایت کار سدھارتھ آنند بہت سخت ہیں۔ ’’پٹھان‘‘ کو بھی انہوں نے بنایاہے۔ انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ ہم یہ ظاہر نہ کریں کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ میں آپ کو نہیں بتا سکتا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ تفریحی ہوگا۔ آپ اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ ٹیم بہت محنت کر رہی ہے۔ ہم سب کیلئے ایک بہترین فلم بنا رہے ہیں۔‘‘
شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کے بارے میں
اس سے پہلے کی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ یہ فلم ’’ انگریزی زبان کی فرانسیسی پروڈکشن، ’’دی لیون: دی پروفیشنل ‘‘ ۱۹۹۴ء سے متاثر ہے۔ اصل فلم ایک پیشہ ور ہٹ مین کے گرد گھومتی ہے جو ایک بارہ سالہ بچے کو اپنے خاندان کے ایک بد عنوان اہلکار کے ہاتھوں قتل کرنے کے بعد ہچکچاتے ہوئے لت جاتاہے۔ دونوں کا ایک غیر معمولی رشتہ بنتا ہے، کیونکہ وہ اس کی شاگرد بن جاتی ہے اور اس کی طر ح بننا سیکھتی ہے ۔ شاہ رخ فلم میں جین رینو کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ ان کی بیٹی سہانہ فلم میں نٹالی پورٹ مین کا کردار ادا کریں گی۔
یہ بھی پڑھئے:۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’پنجاب ۹۵‘‘ کی بین الاقوامی ریلیز منسوخ
فلم میں ابھیشیک بچن ویلن کے کردار میں دکھائی دے گے ساتھ ہی فلم ’’منجیا ‘‘ سے شہر ت حاصل کرنے والے اداکار ابھے ورما بھی فلم میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔
ایک ذریعہ نے پیپنگ مون کو بتایا تھاکہ’’ابھیشیک ایک اداکار ہیں جن کی پوری صلاحیت کو ابھی تک مکمل طور پر محسوس کرنا باقی ہے۔وہ پیچیدہ کردار ادا کرنے پر مداحوں کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ ’’کنگ‘‘ کے ذریعہ وہ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر کمرشیل فلم میں ایک آؤٹ اینڈ آؤ ٹ منفی کردار میں دکھائی دیں گے، اور یقین ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے نمایاں اثر ڈالیں گے۔ جونیئر بچن کو جب اس کردارکی پیشکش کی گئی تو وہ حیران رہ گئے لیکن انہوں نے کردار کی گہرائی سے متاثر ہوکر اسے فوراََ قبول کرلیا۔‘‘
سدھارتھ اس فلم کو اپنے ’’مارفلکس‘‘ بینر تلے شاہ رخ خان کی ریڈ چیلیز انٹر ٹینمینٹ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔