• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’چھاوا‘‘ ایڈوانس بکنگ: تجارتی تجزیہ کار کومل نہتا نے ’’اسکائی فورس‘‘ اسکیم کا پردہ فاش کیا

Updated: February 11, 2025, 9:31 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور تجارتی تجزیہ کار کومل نہتا نے ’’چھاوا‘‘ کی ایڈوانس بکنگ یا پری سیل میں بہترین کارکردگی دیکھنے کے بعد ایڈانس بکنگ کے اسکیم کا پردہ فاش کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’چھاوا‘‘ کی طرح ’’اسکائی فورس‘‘ کی ایڈوانس بکنگ کیلئے دو طرح کی حکمت عملی کا استعمال کیا گیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’چھاوا‘‘کو ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔ تجارتی تجزیہ کار ترن آدرشن کے مطابق ’’گزشتہ ۴۸؍ گھنٹے میں ’’چھاوا‘‘ کی ۲؍ لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیںجو اس کے باکس آفس پر بہترین آغاز کرنےوالی بلاک بسٹر فلم ثابت ہونے کا اشارہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’صنم تیری قسم‘‘ ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی ہندوستانی فلم ثابت ہوئی

ترن آدرش نے اپنے ایکس پوسٹ پر لکھا ہے کہ ’’چھاوا‘‘بہترین آغاز کرنے کیلئے تیار ہے۔ گزشتہ ۴۸؍ گھنٹے میں فلم کی ۲؍ لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ ’’چھاوا‘‘ باکس آفس پر بہترین آغاز کرنےوالی فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ بالی ووڈکے مشہورتجارتی تجزیہ کار کومل نہتا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ۱۳؍ منٹ کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ’’اسکائی فورس‘‘ کی ایڈوانس بکنگ کے اسکیم کا پردہ فاش کیا ہے اور بتایا کہ وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ کے ساتھ بھی یہی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن کے سبب ۴۰؍ ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں

ویڈیو میں نہتا نے کیا کہا
ویڈیو میں نہتانے کہا ہے کہ ’’حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی تھی ’’اسکائی فورس‘‘۔ اس میں دو طرح کی حکمت عملی استعمال کی جاتی ہے۔ ایک تواگر آپ ’’بک مائی شو‘‘ پر ۳۰۰؍ کی ٹکٹ بک کرتے ہیں تو آپ کو ۲۵۰؍ کا ’’ری فنڈ ‘‘مل جاتا ہے یعنی آپ نے ٹکٹ پر صرف ۵۰؍روپے یعنی بعد میں بتائی گئی رقم ۳۰۰؍روپے ہوگی۔لیکن اس کے بعد سے ٹکٹ خریدنے والے کو صرف ۲۵۰؍ روپے واپس دیئے گئے تو تھیٹر کے مالکان کے پاس ۵۰؍ لاکھ روپے پہنچے۔ تاہم، کلیکشن میں ۳۰۰؍ کروڑ روپے دکھائے جائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بنجامن نیتن یاہو کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک اسرائیلی شخص گرفتار

دوسری حکمت عملی کیا ہے؟
دوسری حکمت عملی یہ ہےکہ ’’اسکائی فورس‘‘ والوں نے ’’بلاک بکنگ‘‘ کی حکمت عملی استعمال کی تھی۔ مثال کے طور پر جہاں ۳۰۰؍ سیٹیں بک ہوئی ہیں اور وہاں ۴۰؍ ٹکٹیں بک گئی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ۲۶۰؍ ٹکٹیں اب بھی باقی ہیں جنہیں پروڈکشن ہاؤس خرید لیتا ہے۔ پھر وہ لوگ ہاؤس فل کا بورڈ لگا دیتے ہیں۔ پھر وہاں کوئی فلم دیکھنے جاتا ہے تو تھیٹر میں صرف ۴۰؍ افراد کو پاتے ہیں جبکہ کی بک مائی شو پے ہاؤس فل دکھاتا ہے۔ ایسے میں پروڈیوسر ۸۰؍ کروڑ کا کلیکشن رپورٹ کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں فلم کا کلیکشن صرف ۴۰؍ یا ۵۰؍ کروڑ روپے ہی ہوا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’چھاوا‘‘ کے فلمسازوں نے بھی فلم کے پری سیل کیلئے یہی تکنیک استعمال کی ہے۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کسی فلم پر ’’بلاک بکنگ‘‘ یا ’’کارپوریٹ بکنگ‘‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ’’سالار‘‘، ’’جوان‘‘ اور دیگر مشہور فلموں کے ساتھ بھی یہی طریقۂ کار استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’پٹھان‘‘ اور ’’فائٹر‘‘نے مجھے بہت کچھ دیا ہے: سدھارتھ آنند

فلمیں 
میڈوک فلمز کی جانب سے حال ہی میں ریلیز کی گئی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ نے باکس آفس پر زیادہ کاروبار نہیں کیا جبکہ ’’چھاوا‘‘ ۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی جس میں وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK