• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ نے ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد جان ابراہم کو قیمتی بائیک تحفے میں دی تھی

Updated: August 21, 2024, 11:05 PM IST | Mumbai

۲۵؍جنوری۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوئی فلم پٹھان میں جان ابراہم نے شاہ رخ خان کے مد مقابل کام کیا جسے ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔ جان ابراہم نے حال ہی میں ٹی وی چیٹ شو’’آپ کا اپنا ذاکر‘‘ میں شرکت کی اور پٹھان فلم کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سےکئی باتیں کی۔

During a scene from John Abraham, Pathaan. Photo: INN.
جان ابراہم، پٹھان کے ایک سین کے دوران۔ تصویر: آئی این این۔

گزشتہ سال کئی ریکارڈز توڑنے والی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ساتھی اداکار جان ابراہم کو ایک قیمتی تحفہ دیا۔ ۲۰۲۳ء میں شاہ رخ خان نے فلم پٹھان سے ۵؍ سال بعد بالی ووڈ میں کم بیک کیا اور اس فلم نے کامیابی کے کئی ریکارڈز اپنے نام کئے۔ فلم میں کنگ خان کے ساتھ دپیکاپڈوکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔ فلم پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ جان ابراہم نے حال ہی میں ٹی وی چیٹ شو’’آپ کا اپنا ذاکر‘‘ میں شرکت کے دوران پٹھان فلم کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک منفرد بات شیئر کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: آشم گلاٹی اور دھونی بھانوشالی کی ’’کہاں شروع کہاں ختم‘‘ کا پوسٹر ریلیز

جان ابراہم نے بتایا کہ پٹھان کی ریلیز اور پھر شانداری کامیابی کے بعد ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا، شاہ رخ نے مجھے اس جشن میں شامل ہونے کی دعوت دی لیکن میں نے ان سے کہا کہ میں نہیں آسکوں گا مجھے سونا ہے۔ جان ابراہم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے پارٹی میں شرکت سے معذرت کی تو شاہ رخ حیران ہوئے اور مجھ سے پوچھا، کیا واقعی تمہیں سونا ہے ؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ جی ہاں مجھے نیند پوری کرنی ہے۔ اداکار نے بتایا کہ یہ سن کر شاہ رخ خان نے مجھ سے کہا کہ تمہیں کیا چاہئے، تو میں نے مذاق میں کہہ دیا کہ مجھے ایک موٹرسائیکل تحفے میں دے دیں۔ جان ابراہم نے کہا کہ میری مذاق میں کی گئی خواہش کو شاہ رخ نے فوراً پورا کیا اور مجھے ایک قیمتی بائیک تحفے میں بجھوادی، یہ دیکھ کر میں کافی خوش اور حیران بھی ہوا۔ واضح رہے کہ جان ابراہم کو موٹر بائیکس کا کافی شوق ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس متعدد قیمتی بائیکس ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK