Updated: December 06, 2024, 9:54 PM IST
| Mumbai
شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداح بےچینی سے ان کی اگلی فلموں کا انتظار کررہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ جنوری ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی جبکہ سلمان خان اور کبیر خان ایک بار پھر ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ تاہم، دونوں سپر اسٹار ایک ہی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے یا نہیں، اس بارے میں کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان۔ تصویر: ایکس
بالی ووڈ میں آج بھی ۲؍ خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کی مانگ برقرار ہے۔ دونوں ہی سپر اسٹارز لاکھوں ناظرین کو سنیما گھروں تک لانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ خبروں کے مطابق شاہ رخ خان سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ شروع کرنے کیلئے جس کے پروڈیوسر سدھارتھ آنند اور گوری خان ہیں۔ فلم فی الحال پری پروڈکشن مرحلے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’کنگ‘‘ کا پہلا شیڈول جنوری کے آخر تک پولینڈ میں شاہ رخ خان اور سہانا خان کے ساتھ شروع ہوگا۔ خیال یہ ہے کہ وارسا کے مختلف مقامات پر شوٹ کی جائے گی اور پھر یورپ کے مختلف حصوں میں اس کی شوٹنگ ہوگی۔ ’’کنگ‘‘ کی ٹیم، بشمول ابھیشیک بچن، جنوری ۲۰۲۵ء سے یورپ کے کئی مقامات پر شوٹنگ کرے گی، اور پھر ہندوستان میں اس کے کچھ حصے شوٹ کئے جائیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰۲۵ء کے نصف میں ریلیز ہوگی
دوسری جانب عید ۲۰۲۵ء پر سلمان خان کی ’’سکندر‘‘ ریلیز ہوگی جس کے بعد وہ ایٹلی کی ہدایتکاری میں ایک فلم میں کام کرنے والے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں سلمان خان اور ہدایتکار کبیر خان نے ملاقات کی اور دونوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ساتھ آنے کے روشن امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ’’سلمان خان، کبیر خان کے ساتھ ایک ایکشن فلم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ دونوں کی میٹنگ کا پہلا دور حال ہی میں ہوا تھا، حالانکہ ابھی تک اس منصوبے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ ‘‘ یاد رہے کہ سلمان خان اور کبیر خان نے ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سلمان خان اور کبیر خان کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر ساتھ آئے گی؟