ڈائٹ سابیا کی ایک مشکوک انسٹاگرام پوسٹ کے بعد انسٹاگرام پر چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ شاہ رخ خان امسال میٹ گالا میں اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کے لائیک نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 11, 2025, 6:39 PM IST | Mumbai
ڈائٹ سابیا کی ایک مشکوک انسٹاگرام پوسٹ کے بعد انسٹاگرام پر چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ شاہ رخ خان امسال میٹ گالا میں اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کے لائیک نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ شاہ رخ خان اس سال میٹ گالا میں ریڈ کارپیٹ پر چل سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی نے ڈائٹ سابیا کی مشکوک انسٹاگرام پوسٹ کو خاموشی سے لائیک کیا جس کے بعد مداحوں کاتجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ یہ چہ میگوئیاں اس وقت جاری ہوئیں جب مشہور فیشن کانٹینٹ کریٹرڈائٹ سابیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میٹ گالا ۲۰۲۵ء کے تعلق سے ایک مشکوک پوسٹ ڈالی گئی۔
اس پوسٹ کے مطابق ’’فیشن کی اس بڑی تقریب میں ’’۲؍ اہم شخصیات‘‘شرکت کریں گی۔تاہم، ان دونوں شخصیات کے نام کا ذکر نہیں کیا گیاہے لیکن مداحوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دو ’’ٹائٹنس‘‘ شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر سابیا سیاچی ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ ’’کرش ۴‘‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی: رپورٹس میں انکشاف
ڈائٹ سابیا کی وائرل انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ناممکن ممکن ہونے والا ہےکیونکہ ۲؍ٹائٹنس، جن میںبالی ووڈ کے سپراسٹار اور اس جنریشن کے عظیم ڈیزائنر شامل ہیں، میٹ گالا ۲۰۲۵ءمیں اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔ ‘‘شاہ رخ خان کی منیجر پوجا نے اس پوسٹ کو لائیک کیا جس کے بعد مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہےاور انہوں نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ شاہ رخ خان ہوسکتے ہیں۔ دیگر صارفین شبہ میں ہیں کہ یہ رنویر سنگھ بھی ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی بھی اسی سال میٹ گالا میں اپنے کریئر کا آغاز کریں گی۔