ورون دھون اور جھانوی کپور کی اداکاری سے مزین فلم ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ ۱۲؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 17, 2025, 3:59 PM IST | Mumabi
ورون دھون اور جھانوی کپور کی اداکاری سے مزین فلم ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ ۱۲؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
ورون دھون اور جھانوی کپور کی اداکاری سے مزین فلم ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ ۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ءکو ریلیزہوگی۔ ہولی کےکچھ دنوں بعد فلمسازوں نے یہ اعلان کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری ششانک کھیتن نے کی ہے۔ یہ ششانک کھیتن کی دیگر رامینٹک ڈراما فلموں جیسے ’’ہمپٹی شرام کی دلہنیا‘‘ اور اس کے سیکوئل ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘کی طرح ایک رامینٹک ڈراما فلم ہے۔ قبل ازیں جب ٹیم نے ورون دھون اور خوشی کپور کی فلم کا اعلان کیا تھا تو یہ چہ میگوئیاں کی جارہی تھیں کہجھانوی کپور اس فرینچائز میں عالیہ بھٹ کی جگہ لے سکتی ہیں۔ بعد ازیں یہ واضح کیا گیا تھا کہ یہ فلم اسی فرینچائز کا حصہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جان ابراہم کی ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے پہلے ہفتے ۴۵ء۱۳؍ کروڑ کا کاروبار کیا
’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘
گزشتہ سال ستمبر میں ٹیم نے ادئے پور کی شوٹنگ کے بعد فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔ ورون دھون اور جھانوی کپورکا فلم میں ڈانس سیکوئل کی شوٹنگ کرنا باقی تھا۔ رپورٹس کے مطابق اب فلمسازوں نے پوری فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور اب یہ پوسٹ پروڈکشن (پروڈکشن کے بعد) کے مرحلے میں ہے۔ ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کی اسکرپٹ ششانک کھیتن نے لکھی ہے جبکہ فلم کو انہوں نے ہی ڈائریکٹ کیا ہے۔ ورون دھون اور جھانوی کپور کے علاوہ فلم میں ثانیہ ملہوترا، اکشے اوبرائے، روہت سرف اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ اس روم کام فلم کو ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپرو مہتا اور ششانک کھیتن نے پروڈیوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’کرش ۴‘‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار، پروڈیوسر پروجیکٹ سے الگ ہوگئے
جھانوی کپور اور ورون دھون
کام کے محاذ پرورون دھون حال ہی میں ایٹلی کمار کی فلم ’’بے بی جان‘‘ میں نظرآئے تھے۔ وہ سنی دیول اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ’’بارڈر ۲‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ ورون دھون اپنے والد کی فلم میں بھی نظر آئیںگے جسے اب تک نام نہیں دیا گیا ہے۔اس طرح ’’میں تیرا ہیرو‘‘ (۲۰۱۴ء)، ’’جڑواں۲‘‘ (۲۰۱۷ء) اور ’’کولی نمبر ون‘‘ کے بعد یہ ورون دھون کی اپنے والد کے ساتھ چوتھی شراکت داری ہوگی۔جھانوی کپور جونیئر این ٹی آر کی اداکاری والے سیکوئل میں گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ وہ سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’پرم سندری‘‘ اور رام چرن کےساتھ اپنی دوسری تیلگو فلم میںبھی نظر آئیں گی۔