• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے ادکاری کا شعبہ منتخب کریں: شاہد کپور

Updated: January 23, 2025, 7:57 PM IST | Mumbai

شاہد کپور نے راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں ہونےوالی گفتگو کے درمیان انکشاف کیا کہ ’’میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے ادکاری کا شعبہ منتخب کریں کیونکہ اداکاری کے شعبے میں بہت سے نشیب و فراز ہوتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ ایسے شعبے کا انتخاب کریں جو ان کیلئے آسان ہو۔‘‘ یاد رہے کہ شاہدکپور کی نئی فلم ’’دیوا‘‘ ۳۱؍جنوری ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Shahid with his son Zain and daughter Masha. Photo: INN
شاہد اپنے بیٹےزین اور بیٹی مشا کے ساتھ۔تصویر: آئی این این

شاہد کپور حال ہی میں راج شمانی کے مشہور پوڈکاسٹ ’’فیگرنگ آؤٹ‘‘میں نظر آئے تھے۔انہوںنے راج شمانی سے بات چیت کرتےہوئے اپنے آنے والی فلم’’دیوا‘‘ کا بھی ذکر کیا تھا۔ انہوں نے اس فلم میں سنگل پرینٹ (یعنی صرف والد یا والدہ، والدہ یا والد میں سےایک کی نگرانی میں پرورش پانا) کی نگرانی میںپرورش پانےاور سنگل پرینٹنگ کے متعلق اپنا تجربہ بیان کیا تھا۔ شاہد کپور نے یہ بھی بتایا کہ ان کےنظریے میں ان کےبچوں کو ان سے کیا سیکھنا چاہئے اور کیا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’’میں ہمیشہ وہ کام کرتا ہو جو مجھے ٹھیک لگتا ہے ، میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں اور درست چیز کرتا ہوں۔ چاہے وہ مجھے پسند ہو یا نہیں، چاہے کسی اور کو یہ پسند ہو یا نہیں، چاہے وہ چیز مجھے نقصان ہی کیوں نہ پہنچادے، میں ہمیشہ ٹھیک چیز کرتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ جون ۲۰۲۵ءمیں شروع ہوسکتی ہے؟

شاہد نہیں چاہتے کہ ان کے بچے اداکاری کریں

انہوں نے بتایا کہ ’’وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ان سے بہت سی چیزیں سیکھیں جبکہ متعدد چیزیں ایسی بھی ہیں جو وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے ان سے سیکھیں۔ انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ’’کافی ساری چیزیں ہیںجو میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے مجھے سے سیکھیں۔میں چاہتا ہوں کہ وہ پراعتماد ہوں، جو مجھے لگتاہے کہ وہ دونوں ہیں۔ میں اتنا پراعتماد نہیں ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ وہ میری جاب(ادکاری کے پیشے سے وابستہ) ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ کچھ اور کریں کیونکہ اداکاری کے شعبے میں بہت سےنشیب و فراز آتے ہیں۔یہ بہت مشکل ہیں۔پھر بھی وہ یہ کرتے ہیں تو یہ ان کا انتخاب ہوگا۔ میں یہ پسند کروںگا کہ وہ ایسے شعبے میں کریئر بنائیں جو ان کیلئے آسان ہوں۔ یہ بہت مشکل ہے۔‘‘شاہد کپور والی راج شمانی کی پوڈ کاسٹ آج ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’’دیوا‘‘ کا تجربہ
اس درمیان شاہد کپور نے بتایا کہ انہیں فلم ’’دیوا‘‘ میں آکر کیسا لگا۔ انہوں نے اپنی فلم ’’دیوا‘‘ کے ٹریلرلانچ کی تقریب میں بتایا کہ ’’دیوا میرےدل کے بہت قریب ہے۔ بہت برسوں سے لوگ مجھے یہ کہہ رہے تھے کہ میں کوئی ’’میسی فلم‘‘ (میسی فلم ایسی فلم کو کہا جاتا ہے جو لوگوں کی ایک بڑی تعدا د کو اپنی جانب راغب کرے اور جس میں ایکشن، ڈراما، موسیقی،رقص، جذبات اور دیگر چیزیں شامل ہوں) کروں، ایسی فلم جو لوگوں سے جڑی ہوئی ہو۔ میرےلئے یہ میرے سفر میں دوسری سیڑھی چڑھنے جیسا ہے۔ یہ میرے کریئر کی چیلنجنگ فلموں میں سےایک تھی۔ فلم میں ’’دیو‘‘کے کردار میں ایسا بہت کچھ ہے جومیں ابھی نہیں بتانا چاہتا، میں چاہتا ہوںکہ آپ ۳۱؍جنوری ۲۰۲۵ء تک انتظا ر کریں۔‘‘ روشن اینڈریوس کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۳۱؍ جنوری۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK