شنایا کپوراپنی اگلی فلم میں ابھے ورما کےساتھ نظر آئیں گی۔انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔
EPAPER
Updated: March 12, 2025, 9:30 PM IST | Mumabi
شنایا کپوراپنی اگلی فلم میں ابھے ورما کےساتھ نظر آئیں گی۔انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔
شنایا کپور اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کرنےو الی ہیں اور وہ ایک ساتھ مختلف فلموں پر کام کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی اگلی فلم ’’تو یا میں‘‘کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں وہ آدرش گورو کے ساتھ نظرآئیں گے۔ مداحوںنے فلم کی کہانی کو پسند کیا ہے۔ یہ فلم ۲۰۲۶ء میں ویلنٹائن ڈے کے دن ریلیز ہوسکتی ہے۔ تاہم، شنایا کپور نے ابھے ورما کےساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے فلم کے سیٹ کے پہلے دن کی تصویر شیئر کی ہے۔فلم کے ہدایتکار شجاعت سوداگر نےاپنے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔فلم فیئر نے رپورٹ کیا ہے کہ شنایا کپور نے فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اورفی الحال ری شوٹ ورکشاپس کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایشا دیول جین زی اداکاروں میں ابراہیم علی خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند
پورٹل کے ذرائع میںمزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ منفرد رومانوی فلم ہوگی جس کی شوٹنگ گوا میں کی جائے گی۔‘‘’’تو یا میں‘‘کو ہمانشو شرما نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم کی اسکرپٹ ابھیشیک بندیکر نے لکھی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں شنایا کپور نے باکو، آذربائیجان میں اپنی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس فلم میں وہ وکرانت میسی کےساتھ نظر آئیں گی۔ شنایا کپور نے فلم کے کلیپ بورڈ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ انہوں نے سیاہ رنگ کا جیکٹ زیب تن کیا تھا۔ انہوں نے کیپشن میں یہ نشاندہی کی تھی کہ وہ فی الحال فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں باکو، آذربائیجان میں ہیں۔