شنایا کپور کی اداکاری سے مزین ویب سیریز ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۳‘‘کی شوٹنگ ۲۰؍اپریل ۲۰۲۵ء سے شروع ہوگی۔ یہ ویب سیریز جیو ہوٹ اسٹار پر ریلیز ہوسکتی ہے۔
EPAPER
Updated: April 14, 2025, 3:16 PM IST | Mumbai
شنایا کپور کی اداکاری سے مزین ویب سیریز ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۳‘‘کی شوٹنگ ۲۰؍اپریل ۲۰۲۵ء سے شروع ہوگی۔ یہ ویب سیریز جیو ہوٹ اسٹار پر ریلیز ہوسکتی ہے۔
’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۳‘‘، جو پہلے ایک ویب فلم سیریز تھی اور ویب سیریز کی شکل میں نشر کی جائے گی، کی جلد ہی شوٹنگ شروع ہوگی۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق ۲۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ۳‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ اس ویب سیریز کی ہدایتکاری ریما مایا انجام دیں گے جبکہ یہ ۶؍ ایپی سوڈ پر مبنی ہوگی۔ مڈڈے نےاپنی رپورٹ میں یہ کہا ہے کہ ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ۳‘‘ کی تیاری گزشتہ ۶؍ ماہ سے کی جارہی ہے اور کرن نے فلم کو گرین سگنل دیا ہے۔ یونٹ منصوبہ بنارہی ہے کہ ۲۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء سے فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے۔ فلم کی شوٹنگ ایک مشکل مرحلہ ہوگی کیونکہ ۶؍ ایپی سوڈکی شوٹنگ کیلئے ۳۰؍دن زائد دنوں کا عرصہ درکار ہوگا۔ ‘‘ دیگر رپورٹس کے مطابق ’’شنایا کپور سیریز میں ڈبل رول ادا کریں گی اور اس سیریز کے جیو ہوٹ اسٹار پر ریلیز ہونے کے امکانات ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’ری سائیکل‘ سونے کی فروخت میں اضافہ
’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ ایک فلم فرینچائز ہے جو بالی ووڈ میں نئے اداکاروں کا لانچ کرنے کیلئے جانی جاتی ہے۔ ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ فرینچائز کی پہلی فلم میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے اداکاری کی تھی۔ فلم سیریز کی دوسری فلم میں میں اننیا پانڈے اور تارا ستاریا کو لانچ کیا گیا تھا۔ اب ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کی اگلی فلم میں شنایا کپور اپنے او ٹی ٹی کریئر کی شروعات کریں گی۔‘‘