Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابراہیم ہینڈسم ہے مگر اس کی فلم (نادانیاں) بالکل اچھی نہیں تھی: شرمیلا ٹیگور

Updated: April 15, 2025, 5:45 PM IST | Mumbai

ابراہیم علی خان کی دادی شرمیلا ٹیگور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’’ابراہیم علی خان ہینڈسم ہیں مگر ان کی فلم ’’نادانیاں‘‘ بالکل اچھی نہیں تھی۔‘‘ یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی فلم ’’نادانیاں‘‘کے ذریعے ابراہیم علی خان نے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

گزشتہ ماہ سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے کرن جوہر کی فلم ’’نادانیاں‘‘ کے ذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ اس فلم کے تعلق سے سوشل میڈیا پر کئی میم وائرل ہوئے تھے اور ابراہیم کو ان کے پرفارمنس کیلئے جارحانہ طریقے سے ٹرول بھی کیا گیا تھا۔ اب ابراہیم علی خان کی دادی اور لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے پوتے ابراہیم علی خان کی پہلی فلم میں ان کے پرفارمنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آنند بازار پتریکا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور سے ان کے پوتے ابراہیم علی خان اور پوتی سارہ علی خان کی اداکاری کے تعلق سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے اپنی رائے کا اظہا رکیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کا پہلا نغمہ ’’خدایا عشق‘‘ جاری

’’ابراہیم کی فلم اچھی نہیں تھی‘‘
انٹرویو کے دوران شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ سارہ اور ابراہیم بہترین کام کر رہے ہیں۔ ابراہیم کی فلم اچھی نہیں تھی لیکن وہ فلم میں ہینڈسم نظر آرہے تھے۔ انہوں نے اپنی بہترین کوشش کی تھی۔ یہ چیزیں سب کے سامنے نہیں کہی جاسکتی ہیں لیکن میں ایمانداری سے کہتی ہوں کہ یہ فلم اچھی نہیں تھی۔  بالاآخر فلم اچھی ہونی چاہئے تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سارہ بہترین اداکارہ ہیں۔ وہ محنت سے کام کرتی ہیں اور وہ مزید کام کرنے کے قابل ہیں اور وہ سب کر لیں گی۔‘‘ قبل ازیں نین دیپ رکشیت کےانٹرویو میں ابراہیم علی خان کی پھپھو سوہا علی خان سے ابراہیم علی خان کو ٹرول کئے جانے کے تعلق سے سوال کیا گیا تھا۔

کچھ ’’نادانیاں‘‘ کے بارے میں 
’’نادانیاں‘‘ میں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔ یہ ’’سرزمین‘‘ کے بعد کرن جوہر کی اگلی فلم تھی جس میں کاجول اور پرتھوی راج سوکمارن نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم کی ہدایتکاری بومن ایرانی کے بیٹے کیوز ایرانی نے انجام دیئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK