• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاراج میں ’’مہمان اداکار‘‘ بن کر خوشی محسوس ہوئی : شروری

Updated: June 24, 2024, 4:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ شروری واگھ اس مہینے بالی ووڈ کی ’’سب سے بڑی سپرائز فیکٹر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔

Sharvari Wagh. Photo: INN
شروری واگھ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کی خوبصور ت اداکارہ شروری واگھ اس مہینے بالی ووڈ کی ’’سب سے بڑی سپرائز فیکٹر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔ نہ صرف فلم ’’مونجیا‘‘ میں ان کی اداکاری کے لئے ان کی تعریف ہوئی ہے بلکہ انہوں نے اپنے رقص  سے بھی مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔ حال ہی میں آئی فلم ’’مہاراج‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی ہے اور اس میں شروری کے مہمان اداکارکی حیثیت سے شرکت کی تھی، اسے بھی پسند کیا جارہا ہے۔ لیکن فلم کے سیکنڈ ہاف میں ان کی شاندار اداکاری نے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔ 
شروری کی آنے والی فلم ’’ویدا‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے جس کی ہدایت کاری نکھل اڈوانی نے کی ہے۔ فلم میں شروری مرکزی کردار میں نظرآئیں گی جبکہ یشراج کی فلم اسپائی یونیورس میں وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ شروری ایک ایسی ادکارہ کے طورپر جانی  جاتی ہیں جو بہترین  پرفارمنس کی کوشش کرتی ہے اور اس لئے ہر فلم میں ’’مہمان اداکار‘‘ بننا چاہتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنانےوالے بالی ووڈ اداکار راج ببر

شروری نے کہا کہ ’’ یہ پڑھ کر خوشی ہوئی کہ لوگ مجھے مہاراج میں ایک بڑا سپرائز فیکٹر کہہ رہے ہیں۔ میں ایک اداکارہ کے طور پر ہر ایک کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اور ہر فلم میں اپنی بہترین پرفارمنس دینا چاہتی ہوں۔ اس لئے میں سپرائز فیکٹر کی سبھی تعریفوں کو خوشی اور شائستگی سے قبول کروں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ میری کارکردگی نے ایک اہم لمحہ پیدا کیا۔ میں ہمیشہ اپنا بہترین کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ میں ہر فلم کو کسی بڑی اور بہتر چیز کی طرف قدم بڑھانے کا موقع سمجھتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ میرے لئے  پیشہ ورانہ طور پر بہت اچھا مہینہ رہا ہے۔ میرے کریئر کی دوسری فلم ’مونجیا‘ سے بڑا بلاک بسٹر ملنے کا تجربہ حیرت انگیز ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عوام نے پھر سوچا کہ میں فلم کا `سرپرائز فیکٹر ہوں اور یہ میرے لئے اہم ہے۔ اس کے علاوہ، مجھے فلم مہاراج کیلئے جو پیار مل رہا ہے وہ بھی ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔ کسی بھی فلم میں `سرپرائز فیکٹر کے طور پر پہچانا جانا ایک بہت بڑی تعریف ہے۔‘‘
یہ پہچان شروری کو آگے بڑھنے اور ہر فلم کے ساتھ بطور اداکار خود کو ثابت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں بہت لالچی اداکارہ ہوں۔ میں ہمیشہ ہر کردار میں کچھ مختلف لانے کیلئے سخت محنت کرتی ہوں اور اس لئے یہ پہچان میرے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ مجھے اسکرین پر ہر بار مزید محنت کرنے اور بہتر کارکردگی پیش کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK