• Wed, 19 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مجھے اب بھی یقین نہیں کہ شاہ رخ خان نے میری تعریف کی تھی: شروری

Updated: December 20, 2024, 10:09 PM IST | Mumbai

شروری نے شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کے خوشگوار لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ’’مجھے اب بھی یقین نہیں کہ شاہ رخ خان نے میری فلم ’’ویدا‘‘ دیکھی تھی اور میری اداکاری کی تعریف کی تھی۔‘‘ یاد رہے کہ شروری یش راج کی فلمز’’الفا‘‘ میں نظر آئیں گی جس میں عالیہ بھٹ بھی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انہوں نے اس خاص لمحے کے بارے میں بتایا جب ان کی شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ شاہ رخ خان نے ویدا میں ان کی اداکاری کیلئے ان کی تعریف کی تھی۔ منجیا کی اداکارہ نے بتایا کہ ’’میں نے شاہ رخ خان کو ’’ہائی‘‘ کہا۔ انہوں نے مجھے دیکھا اور کہا ’’آپ نے ویدا فلم کی ہے، ہےنا؟ میں نے آپ کو فلم میں دیکھا ہے اور اچھی اداکاری کرتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: باندرہ: دلیپ کمار کا بنگلہ لگژری اپارٹمنٹ میں تبدیل، ۵۰۰؍ کروڑ کا بزنس، احاطہ میں میوزیم بھی ہوگا

شروری کے مطابق شاہ رخ خان کی تعریف سے وہ حد درجہ خوش ہوئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں شاہ رخان کی بہت بڑی مداح ہوں۔ میں ان کی ۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر کے باہر ہجوم کے ساتھ تھی۔ میں شاہ رخ خان کو پہلی مرتبہ دیکھا چاہتی تھی۔ شاہ رخ خان نے میری فلم دیکھی اور میری اداکاری کی تعریف کی، مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ یہ حقیقت ہے۔ یہ میرے لئے بہت خاص ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سویڈن، یو این آر ڈبلیو اے کو فنڈ نہیں دے گا: وزیر امداد بنجامن دوسا

یاد رہے کہ شروری نے ۲۰۲۰ء میں کبیر خان کی وار ڈراما سیریز ’’دی فارگیٹن آرمی، آزادی کیلئے‘‘ سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ انہیں فلم منجیا میں ان کی اداکاری کیلئے سراہا گیا تھا جس میں وہ ابھے ورما کے مدمقابل تھیں۔ شروری نے حال ہی میں جنید خان کی فلم ’’مہاراج‘‘ میں ان کے کردار ویراج کیلئے سراہا گیا تھا۔ فی الحال وہ اپنی اگلی فلم ’’الفا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں عالیہ بھٹ بھی اداکاری کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK