اس پروجیکٹ میں ۴ اور ۵ بی ایچ کے کے لگژری اپارٹمنٹس اور ڈوپلیکس یونٹس اور دلیپ کمار کے لئے وقف ۲ ہزار مربع فٹ کا میوزیم شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: December 13, 2024, 8:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
اس پروجیکٹ میں ۴ اور ۵ بی ایچ کے کے لگژری اپارٹمنٹس اور ڈوپلیکس یونٹس اور دلیپ کمار کے لئے وقف ۲ ہزار مربع فٹ کا میوزیم شامل ہیں۔
بالی ووڈ کے لیجنڈ دلیپ کمار کی ۱۰۲ ویں سالگرہ کے ساتھ ممبئی میں باندرا کے پالی ہل علاقہ میں ان کے خاندانی بنگلے کی دوبارہ تعمیر کی خبریں سرخیوں میں آگئیں ہیں۔ یہ بنگلہ آنجہانی اداکار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ اب اسے ممبئی کی ریئل اسٹیٹ فرم اشر گروپ کی جانب سے `دی لیجنڈ` کے نام سے ایک پرتعیش رہائشی پروجیکٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اس پروجیکٹ کی فروخت ۵۰۰ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ’’پالی ہل، باندرہ پر ’دی لیجنڈ از اشعر‘ نے اپنے آغاز کے ۱۵ ماہ کے اندر ۵۰۰ کروڑ روپے کی فروخت کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ کمپنی، ۱۹ یونٹس میں سے ٹرپلیکسز سمیت ۴ لگژری اپارٹمنٹسکو فروخت کر کی ہے۔ پہلا اپارٹمنٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی Apco Infratech نے جولائی ۲۰۲۴ء میں ۱۵۵ کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: وہ ۳؍ فلمیں جنہیں نہ کرنے پر دلیپ کمار نے اظہارِ افسوس کیا تھا
ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پلان کیا ہے؟
کمپنی، ۱۹ لگژری اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے ۸۵۰ کروڑ روپے کی کل آمدنی ہوگی۔ اس پروجیکٹ میں ۴ اور ۵ بی ایچ کے کے لگژری اپارٹمنٹس اور ڈوپلیکس یونٹس اور دلیپ کمار کے لئے وقف ۲ ہزار مربع فٹ کا میوزیم شامل ہیں۔ مارچ ۲۰۱۶ء میں، دلیپ کمار نے اشر گروپ کے ساتھ ایک ترقیاتی معاہدہ نے اس لگژری ہاؤسنگ پروجیکٹ کی راہ ہموار کی۔
یہ بھی پڑھئے: دلیپ کمار نےفلمی اور حقیقی دنیا میں بھی شائقین کے دلوں پر راج کیا
دلیپ کمار (محمد یوسف خان) ایک سنیما لیجنڈ تھے جنہیں ہندوستانی سنیما کے عظیم ترین اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ۱۱ دسمبر ۱۹۲۲ کو پشاور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ کمار کا شاندار کیرئیر چھ دہائیوں پر محیط تھا، جس میں مغل اعظم، نیا دور، اور شکتی جیسی مشہور فلموں نے ان کی شناخت کو مزید مستحکم کیا۔ اپنی بے مثال اداکاری کی صلاحیتوں کے ساتھ کمار نے ہندوستانی فلم انڈسٹری پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں جنہیں مٹانا ناممکن ہے۔ وہ ۷ جولائی ۲۰۲۱ء کو ۹۸ سال کی عمر میں انتقال کر گئے اور اپنے پیچھے ایک ایسا ورثہ چھوڑ گئے جو اداکاروں اور فلم سازوں کی نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔