Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیکھر کپور ۱۹۸۳ء کی فلم ’’معصوم‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے

Updated: February 10, 2025, 6:28 PM IST | Mumabi

شیکھر کپور ۱۹۸۳ء کی فلم ’’معصوم‘‘کا سیکوئل بنائیں گے جس کا نام ’’معصوم : دی جنریشن‘‘ہوگا۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں مکمل کی جائے گی۔ فلم میں شبانہ اعظمیٰ اور نصیر الدین شاہ اداکاری کریں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۱۹۸۳ء میں شیکھر کپور نے فلم معصوم بنائی تھی جس میں نصیر الدین شاہ، شبانہ اعظمیٰ،ارمیلا ماتونڈکر اور جگل ہنسراج نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ ۴۲؍ سال بعد فلمساز نے فلم کا سیکوئل ’’معصوم : دی جنریشن ‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی شوٹنگ ممبئی میں کی جائے گی۔انہوں نے ’’اسٹارٹ ٹو فنش شیڈول‘‘ کے ذریعے فلم کو شوٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ’’معصوم‘‘ کے سیکوئل میں خاندانی رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ پدم بھوشن یافتہ شیکھر کپور نے بتایا ہے کہ اس فلم میں اس بات پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ کسی بھی گھر میں کیا ہوتا ہے ’’محبت‘‘، ’’رشتہ داری‘‘ اور ’’شناخت۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مرنے والے ہیں؟: سیف علی خان

شیکھر کپور نے کہا کہ ’’ہم اگلے چند ماہ میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ میں نے بینڈ ماتی بانی کے پانچوں نغمے ریکارڈ کر لئے ہیں۔ ان کے نغمے راویتی اور ہندوستانی ہیں جن میں جدید طرز بھی ہے۔‘‘ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا’’موسیقی کا سیشن مکمل ہونے کے بعد ہم ممبئی میں اپنا سیٹ قائم کریں گے۔ یہ (پرفارمینس اورینٹیڈ فلم) (ایسی فلم جس میں اداکاروں کی اداکاری بہترین ہو) ہوگی اورمیں نہیں چاہتا کہ اپنے اداکاروں پر دباؤ ڈالوں۔ میں انہیں وقت دینا چاہتا ہوں کہ وہ فلم اور اس کے کرداروں کو پہنچانیں۔ ہم فلم کی شوٹنگ سے قبل ورکشاپ اور ری ہرسل بھی کریں گے۔ ہم شوٹنگ تمام اداکاروں کے ساتھ شروع کریں گے جن میں شبانہ اعظمیٰ، نصیر الدین شاہ، منوج باجپائی، نتیا مینن اور کاویری شامل ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ۳۲؍ سالہ حاملہ فلسطینی خاتون سندس جمال شلبی اپنے نامولود بچے سمیت ہلاک

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’شبانہ اعظمیٰ اور نصیر الدین شاہ کو فلم میں ۸۰؍ سال کا دکھایا جائے گا۔ کاویری ہندوستانی والد اور امریکی والدہ کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔ میں نے دہائیوں قبل اپنےو الدین اور اپنے تجربے کی بنیاد پر فلم کی اسکرپٹ لکھ لی تھی جو چاہتے تھے کہ ہم دہلی میں اپنا گھر بنائیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK