• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

روہت شیٹی اور اجے دیوگن کی ’’گول مال ۵‘‘ کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی

Updated: November 09, 2024, 9:00 PM IST | Mumbai

پنک ولا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں ’’گول مال‘‘ فلم سیریز کے ہدایتکار روہت شیٹی نے انکشاف کیا کہ کوپ یونیورس کی کوئی بھی فلم سے پہلے ’’گول مال ۵‘‘ ریلیز ہوگی۔

Ajay Devgan and Varhit Shetty. Image: X
اجے دیوگن اور ورہت شیٹی۔ تصویر: ایکس

روہت شیٹی کی کامیاب ترین کامیڈی فلم سیریز ’’گول مال‘‘ کے پانچویں حصہ کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔ پنک ولا کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں روہت شیٹی نے ’’گول مال ۵‘‘ کی تصدیق کی ہے، اور یہ فلم ان کے اگلے پولیس ایکشن پروجیکٹ سے پہلے ریلیز ہوگی۔ روہت شیٹی نے کہا کہ وہ گول مال کی ہلکی پھلکی دنیا میں واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کسی بھی پولیس سیریز کی فلم سے پہلے ’’گول مال‘‘ ریلیز ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: دھرم شالہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول : ۲؍ فلسطینی فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی

فی الحال، شیٹی اور اجے دیوگن ’’سنگھم اگین‘‘ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ بات چیت کے دوران دونوں سے پوچھا گیا کہ کیا ایکشن پر مبنی ذہنیت سے ’’گول مال‘‘ کے مزاحیہ لہجے میں تبدیل ہونا مشکل ہے۔ دیوگن نے جواب دیا کہ انہیں منتقلی آسان لگتی ہے کیونکہ وہ کسی بھی کردار میں صرف ’’ایکشن‘‘ اور ’’کٹ‘‘ کے درمیان رہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: سنگھم اگین بمقابلہ بھول بھلیاں ۳؍: بھول بھلیاں ۳؍ دوسرے ہفتے آگے

روہت شیٹی کیلئے اسکرپٹ کی تبدیلی انہیں تازگی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ’’سنگھم‘‘ جیسے پروجیکٹ کے بعد گول مال جیسی کامیڈی میں کام کرنے کو ’’ڈیٹاکس‘‘ قرار دیا۔واضح رہے کہ ’’گول مال‘‘ سیریز کی تمام فلموں میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، اور تشار کپور شامل ہیں۔ یہ سیریز بالی ووڈ کی کامیڈی فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ ۲۰۰۶ء میں ’’گول مال‘‘ ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کی مزید ۳؍ فلمیں ریلیز ہوئیں جنہیں ناظرین پسند کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK